کابینہ

کابینہ نے خلاء کے محکمے کے تحت ایک نئی کمپنی قائم کرنے کی منظوری دی

Posted On: 19 FEB 2019 9:26PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،20 ؍فروری،وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں  مرکزی کابینہ نے  بھارتی خلائی تحقیق کی تنظیم  (اسرو) کے مراکز  اور  ڈی او ایس کے  دیگر یونٹوں کے ذریعے  کئے گئے  تحقیق وترقی کے کاموں کو تجارتی طور پر استعمال کرنے کی خاطر  ایک نئی کمپنی قائم کرنے کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔

خصوصیات:

مندرجہ شعبے   اسرو کے پروگراموں کو تجارتی طور پر استعمال کرنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

  1. صنعت کو منتقل کرنے کی خاطر  چھوٹے سٹیلائٹ کی ٹیکنالوجی ، جس میں  یہ نئی کمپنی ڈی او ایس  ؍ اسرو سے لائسنس حاصل کرے گی اور  دوسری صنعتوں کو  ذیلی لائسنس فراہم کرے گی۔
  2. پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے  چھوٹے سٹیلائٹ  لانچ کرنے والی گاڑیوں (ایس ایل وی)  کی تیاری۔
  3. صنعت کے ذریعے  قطبی ایس ایل وی کی تیاری ۔
  4. لانچ اور ایپلی کیشن سمیت  خلاء پر مبنی مصنوعات  اور خدمات  کی تیاری اور فروخت۔
  5. اسرو کے مراکز  اور  ڈی او ایس کے یونٹوں کے ذریعے  تیار کردہ  ٹیکنالوجی کی منتقلی۔
  6. مختلف ٹیکنالوجیوں اور مصنوعات کی  بھارت اور  بیرونی ملکوں میں فروخت۔
  7. دیگر کوئی بھی ذمہ داری جسے حکومت ہند کمپنی کے لئے مناسب سمجھتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-1109


(Release ID: 1565572) Visitor Counter : 96