کابینہ

کابینہ نے احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ فیس II کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2019 9:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 فروری ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے درج ذیل تجاویز کو منظوری دی ہے : ( i ) احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے فیس II کو منظوری ، دو کوریڈور پر مشمل اس پروجیکٹ کی کل لمبائی 28.254 کلو میٹر یعنی کوریڈور 1۔ موٹیرا اسٹیڈیم سے مہاتما مندر تک 22.838 کلو میٹر اور کوریڈور 2 ۔ جی این ایل یو سے گفٹ سٹی تک جس کی کل لمبائی 5.416 کلو میٹر ہے ۔ اس پر 5384.17 کرور روپئے کی لاگت آئے گی ، (ii ) پروجیکٹ کے لئے ادارہ جاتی انتظامات اور قانونی فریم ورک ، ( iii) پروجیکٹ کی منظوری کی شرائط ۔
اس پروجیکٹ پر عمل در آمد سے احمد آباد اور گاندھی نگر کے انتہائی ضرورت مندعوام کو اضافی عوامی نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ دستیاب ہوسکے گا ۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 1101
 


(ریلیز آئی ڈی: 1565484) وزیٹر کاؤنٹر : 109