کابینہ

کابینہ نے یکم جنوری ،2019 سے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتہ اور پنشنروں کے لئے مہنگائی راحت منظور کی

Posted On: 19 FEB 2019 9:22PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 20 فروری ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے یکم جنوری ، 2019 سے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتہ اور سبکدوش ملازمین کے لئے مہنگائی راحت کی اضافی قسط منظور کی ہے ۔ قیمتوں میں ہوئے اضافے کا مقابلہ کرنے کے لئے بنیادی تنخواہ ؍ پنشن کی موجودہ 9 فیصد کی شرح سے تین فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے ۔ یہ اضافہ طے شدہ فارمولے کے مطابق ہے جو کہ ساتویں تنخواہ کمیشن ( سی پی سی ) کی سفارشات کی بنیاد پر مبنی ہے ۔ مہنگائی بھتہ اور مہنگائی راحت کے باعث مالی سال 2019-20 ( جنوری ، 2019 سے فروری ، 2020 تک 14 ماہ کی مدت کے لئے ) میں سرکاری خزانے کے 9168.12 کروڑ روپئے کا بار پڑے گا اور اس سے 48.41 لاکھ مرکزی حکومت کے ملازمین اور 62.03 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا ۔
 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


U . 1100
 



(Release ID: 1565476) Visitor Counter : 100