کابینہ
کابینہ نے اروناچل پردیش کے درج فہرست قبائل کی ریوائزڈ(نظرثانی شدہ) فہرست کے لئے دستوری (درج فہرست قبائل) حکم نامہ (ترمیمی) بل، 2018 کو منظوری دی
Posted On:
02 JAN 2019 5:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی،2جنوری/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے دستوری(درج فہرست قبائل) حکم نامہ(ترمیمی) بل، 2018 کو، دستوی/ آئینی( درج فہرست قبائل) حکم نامہ، 1950 میں کچھ ترامیم کرانے کی غرض سے تاکہ اروناچل پردیش کے درج فہرست قبائل( ایس ٹی) کی فہرست میں ترمیم اور تبدیلی کی جاسکے، پارلیمنٹ میں متعارف کرانے کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے۔
اروناچل پردیش کی درج فہرست قبائل کی فہرست میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں آ ئیں گی:
- نمبرشمار1 سے‘‘ابور’’ کو ہٹانا، کیونکہ یہ‘ آدی’ کے نام سے نمبرشمار 16 درج ہے۔
- نمبرشمار6 درج پر کھامیتی، کی جگہ تائے کھامیتی کو درج کیاہے۔
- نمبرشمار8 میں ‘مشمی۔ کامن(میجو مشمی)، ایدو( مشمی) اور تراؤں( دیگا رومشمی) کو شامل کیا ہے۔
- نمبرشمار9 میں مومبا کے عوض/ بدلے میں مونیا، میمبا، سارتنگ ، سجو لونگ( میجی) کو شامل کیا ہے۔
- اروناچل پردیش کی درج فہرست قبائل کی فہرست میں نمبرشمار 10 میں کوئی بھی ناگا قبیلے کی جگہ نوئٹے، تنگسا، تتسا، وانچو کو شامل کیا ہے۔
اروناچل پردیش کی درج فہرست قبائل کی فہرست میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں آئیں گی:
- ‘ابو’ کو ہٹانا۔ ایک ہی قبیلے کے دوبارہ درج ہونے کو ہٹانا۔
- ‘کھامیتی کو ہٹانا۔ کھامیتی نام کا کوئی قبیلہ نہیں ہے۔
- iii. مشمی۔ کامن۔ ایدو اور تراؤں کی شمولیت ۔موجودہ اندراج صرف مشمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسا کوئی معاشرہ نہیں ہے۔
- iv. مونیا، میمبا، سارتانگ، وانچو کی شمولیت۔ موجودہ اندراج ‘‘کوئی بھی ناگا قبیلہ’’ کے نام سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق درج بالا ریاست میں یہی قبیلے موجود ہیں۔
- ‘نوئٹے، تانگسا، تتسا، وانچو کی شمولیت۔ موجودہ اندراج ، کوئی بھی ناگا قبیلہ، کے نام سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق درج بالا ریاست میں یہی قبیلے موجود ہیں۔
بل کے ایکٹ میں تبدیل ہونے کے بعد، مندرجہ بالا معاشروں کے ممبران اروناچل پردیش کی درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے اور وہ بھی حکومت کی موجودہ فلاحی اسکیموں سے مستفید ہوسکیں گے۔ حکومت کی ان فلاحی اسکیموں میں سے کچھ اسکیمیں ہیں: میٹرک کے بعد اسکالر شپ، بیرون ملک تعلیم کے لئے قومی اسکالر شپ، قومی فیلو شپ اعلی قسم کی تعلیم، قومی شیڈولڈ ٹرائبس فائننس اور ترقیاتی کارپوریشن سے مراعاتی قرض، ایس ٹی لڑکے اور لڑکیوں کے لئے ہوسٹلزوغیرہ۔ مذکورہ بالا کے علاوہ، حکومت کی پالیسی کے مطابق انہیں ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے ریزرویشن کی سہولت بھی حاصل ہوسکے گی۔
**********
(م ن ۔ ش ت۔ ر ض۔ )
U – 51
(Release ID: 1558353)
Visitor Counter : 131