کابینہ

کابینہ نے سائبر سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کے سلسلہ میں بھارت  اور مراقش کے درمیان

 مفاہمت نامے   کو منظوری دی

Posted On: 02 JAN 2019 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 2جنوری 2019/  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں   مرکزی کابینہ نے    آج سائبر سیکورٹی کے شعبے میں   تعاون کے بارے میں ہندستان اور   مراقش کے درمیان ایک مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے۔   اس مفاہمت نامے پر   25 ستمبر 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔  

اس مفاہمت نامے   کا مقصد  ہندستان اور مراقش کے درمیان   سیکورٹی سے متعلق  واقعات کی روک تھام     ، حراست  اور قرارداد  میں معلومات  اور   ایک دوسرے کے تجربے کے تبادلے کے لئے قریبی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔    مفاہمت نامے کے نفاذ   کا نتیجہ   یہ نکلے گا کہ      سائبر سیکورٹی کے شعبے میں مراقش کے ساتھ ادارہ جاتی اور صلاحیت سازی    کے ذریعہ سائبر سیکورٹی سیکٹر میں     ایک دوسرے ملک  کو فائدہ پہنچے گا۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U- 54

 



(Release ID: 1558335) Visitor Counter : 78