Others
روزگار میلہ – نوکریاں، مہارتیں اور ترقی
Posted On: 12 JUL 2025 8:25PM
تعارف
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 12 جولائی 2025 کو منعقدہ 16ویں روزگار میلہ کے دوران سرکاری محکموں اور اداروں میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زائد تقرر نامے فراہم کیے۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 47 مقامات پر منعقد ہوا، جس کا مقصد نوجوانوں کو مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں شامل ہونے میں مدد فراہم کرنا تھا۔ نئے بھرتی شدہ امیدواروں نے وزارتِ ریلوے، وزارتِ داخلہ، محکمہ ڈاک، وزارتِ صحت و خاندانی فلاح و بہبود، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارتِ محنت و روزگار سمیت کئی دیگر محکموں میں شمولیت اختیار کی ہے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور ملک بھر میں افرادی قوت کو مضبوط بنانے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔
ملک میں روزگار کے اقدامات کو فروغ دینے کے لیے، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) ، جو وزارتِ مہارت ترقی و صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای) ، حکومتِ ہند کے تحت کام کرتی ہے، ملک بھر میں روزگار میلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ ان تقریبات کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو نجی شعبے میں موزوں ملازمت کے مواقع سے جوڑنا ہے۔
روزگار میلہ: ایک نظر میں
روزگار میلہ ایک نصف روزہ پروگرام ہوتا ہے جہاں آجروں اور ملازمت کے خواہشمند افراد کو ایک جگہ جمع کر کے ملازمت کے مواقع کے لیے درخواست اور انٹرویو کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ اس روزگار حکمتِ عملی کا مقصد ملازمت کے متلاشی افراد اور آجروں کے درمیان فوری روابط قائم کرنا ہے۔ ان میلوں کے انعقاد کے لیے، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) ، سیکٹر اسکل کونسلز (ایس ایس سیز) اور پردھان منتری کوشل کیندروں (پی ایم کے کیز) کے ساتھ مل کر نجی کمپنیوں کو اس میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔
روزگار میلوں کا بنیادی ہدف 18 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان ہوتے ہیں، جن میں مختلف تعلیمی قابلیت رکھنے والے افراد شامل ہوتے ہیں، جیسے کہ آٹھویں، دسویں، بارہویں جماعت پاس، آئی ٹی آئی ، ڈپلومہ ہولڈرز، اور گریجویٹ امیدوار۔ اس میں وہ تربیت یافتہ اور تصدیق شدہ امیدوار بھی شامل ہیں جو نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔
روزگار کے خواہشمند افراد کو ان میلوں کے بارے میں مختلف ذرائع سے آگاہ کیا جاتا ہے، جن میں پرنٹ اشتہارات، اجتماعی ایس ایم ایس، سوشل میڈیا، اور متعلقہ ضلع میں کالجوں اور جامعات میں منعقدہ ورکشاپس شامل ہیں۔
روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ، روزگار میلوں میں کئی تکمیلی سرگرمیاں بھی شامل ہوتی ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
- ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں اور ان کے والدین کے لیے رہنمائی (کاؤنسلنگ) کے اجلاس
- کوشل میلوں کا انعقاد، تاکہ نوجوان نئی مہارتوں کی تربیت (پی ایم کے کے ؍پی ایم کے وی وائی) کے لیے اندراج کرا سکیں
- مدرا قرضہ سہولت کاؤنٹرز اور مہارت کی نمائش، جہاں سیکٹر اسکل کونسلز (ایس ایس سیز) اپنے تربیتی ماڈلز، آلات، اور ملازمت کے شعبے پیش کرتے ہیں
این ایس ڈی سی کے زیرِ اہتمام روزگار میلوں کے علاوہ، اس سے منسلک ادارے جیسے کہ سیکٹر اسکل کونسلز، پردھان منتری کوشل کیندر، اور پی ایم کے وی وائی (پی ایم کے وی وائی) کے تربیتی شراکت دار بھی ملک بھر میں مختلف سطحوں پر 18 سے 35 سال کے نوجوانوں کے لیے روزگار میلے منعقد کرتے ہیں۔
روزگار میلہ کے مقاصد
- نوجوانوں کو بااختیار بنانا
- نوجوانوں کو قومی ترقی میں شراکت داری کے مواقع فراہم کرنا
- ملازمت کے متلاشی افراد اور آجروں کے درمیان روابط کو تیز کرنا
- ملک بھر میں یکساں ترقی کے وزیر اعظم کے ویژن کی عکاسی کرنا
روزگار میلہ کی خدمات
- روزگار میلہ ملازمت کے متلاشی افراد کو ممکنہ آجرین اور دستیاب روزگار کے مواقع، بشمول خود روزگاری، کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔
- یہ تنظیموں کو ایک غیر رسمی ماحول میں ممکنہ ملازمین سے ملاقات کا موقع فراہم کرتا ہے۔
- یہ پروگرام ہنر مند امیدواروں کو براہ راست بھرتی کرنے والے افراد، انسانی وسائل کے منیجروں، داخلہ افسران، اور تربیت فراہم کرنے والوں سے جوڑتا ہے۔
روزگار میلہ: سال بہ سال نمایاں جھلکیاں
-
- پہلا قومی روزگار میلہ | 22 اکتوبر 2022کو اس افتتاحی تقریب کے دوران 75,000 سے زائد نئے بھرتی ہونے والوں کو تقرر نامے دیے گئے۔
- دوسرا قومی روزگار میلہ | 22 نومبر 2022
اس دوسرے شمارے میں، وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 45 سے زائد شہروں میں نئے بھرتی ہونے والوں کو تقریباً 71,000 تقرر نامے جاری کیے۔
- تیسراا قومی روزگار میلہ | 20 جنوری 2023
اس ایڈیشن میں وزیر اعظم نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کے لیے 71,000 تقرری نامے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تقسیم کیے۔
- چوتھا قومی روزگار میلہ | 13 اپریل 2023
تھرواننتھاپورم میں منعقدہ اس ایڈیشن کے دوران ملک بھر میں 45 مقامات پر 45 مختلف محکموں کے لیے تقریباً 71,000 تقرر نامے تقسیم کیے گئے۔
- پانچواں قومی روزگار میلہ | 16 مئی 2023
پانچواں ایڈیشن ممبئی، پونے اور ناندیڑ میں منعقد ہوا، جہاں 71,000 سے زائد تقرر نامے جاری کیے گئے۔
- چھٹا قومی روزگار میلہ | 13 جون 2023
چھٹا روزگار میلہ گوہاٹی میں منعقد ہوا، جس میں تقریباً 70,000 تقرر نامے تقسیم کیے گئے۔
- قومی روزگار میلے کا اتواں شمارہ | 22 جولائی 2023
روزگار میلہ کے ساتویں مرحلے میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک بھر کے 44 مقامات کو جوڑتے ہوئے 70,000 سے زائد تقرر نامے تقسیم کیے۔
- آٹھواں ایڈیشن قومی روزگار میلہ | 28 اگست 2023
وزیر اعظم نے آٹھویں روزگار میلہ کے دوران، جو ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد ہوا، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 51,000 سے زائد تقرر نامے تقسیم کیے۔ اس موقع پر مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف ایس) جیسے کہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) ، بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) ، شسشتر سیما بل (ایس ایس بی) ، آسام رائفلز، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) ، انڈو-تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) ، نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) اور دہلی پولیس میں بھرتی کی گئی۔ وزیر اعظم نے نئے تقرر شدہ اہلکاروں کو ’امرت رکشک‘ کے لقب سے نوازا۔
- نواں ایڈیشن قومی روزگار میلہ | 26 ستمبر 2023
نئے بھرتی ہونے والے افراد میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی نے تقریباً 51,000 تقرر نامے تقسیم کیے۔ نواں روزگار میلہ ملک بھر کے 46 مقامات پر منعقد ہوا۔
- دسواں ایڈیشن قومی روزگار میلہ | 28 اکتوبر 2023
دسویں نیشنل روزگار میلہ کے دوران، وزیر اعظم نے مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں بھرتی ہونے والے امیدواروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 51,000 سے زائد تقرر نامے تقسیم کیے۔ نئے تقرر شدہ افراد کو اپنی مہارتیں بڑھانے کے لیے ’کرما یوگی پرارمبھ‘ کے تحت آئی گوٹ کرما یوگی پورٹل پر آن لائن تربیتی ماڈیولز تک رسائی دی گئی، جہاں 400 سے زائد ای-لرننگ کورسز کسی بھی وقت اور کسی بھی آلہ پر دستیاب ہیں۔
- گیارہواں ایڈیشن نیشنل روزگار میلہ | 30 نومبر 2023
وزیر اعظم نریندر مودی نے گیارہویں روزگار میلہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا اور تقریباً 51,000 تقرر نامے نئے بھرتی شدہ امیدواروں میں تقسیم کیے۔ یہ تقرریاں مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں میں کی گئیں، جن میں مرکزی کسٹمز اور ایکسائز ڈیارٹمنٹ، جی ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس، مسلح فورسز ، آئی ٹی بی پی، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن، انڈین پوسٹل ڈیارٹمنٹ، بینک آف انڈیا اور محکمہ صحت شامل ہیں۔
- بارہواں ایڈیشن نیشنل روزگار میلہ | 12 فروری 2024
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد تقرر نامے تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے نئی دہلی میں ’’کرما یوگی بھون‘‘ کے فیز 1 کے لیے سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
- تیرہواں ایڈیشن نیشنل روزگار میلہ | 29 اکتوبر 2024
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس روزگار میلہ سے خطاب کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی تقرری حاصل کرنے والے نوجوانوں کو 51,000 سے زائد تقرر نامے دیے۔ وزیر اعظم نے نئے بھرتی شدہ افراد کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- چودہواں ایڈیشن نیشنل روزگار میلہ | 23 دسمبر 2024
چودھواں روزگار میلہ 23 دسمبر 2024 کو ملک کے 45 مقامات پر منعقد ہوا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس موقع پر ورچوئل خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں میں شامل ہونے والے نوجوانوں میں 71,000 سے زائد تقرر نامے تقسیم کیے۔
- پندرہواں ایڈیشن نیشنل روزگار میلہ | 26 اپریل 2025
26 اپریل 2025 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے روزگار میلہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور اداروں میں شامل ہونے والے نوجوانوں میں 51,000 سے زائد تقرر نامے دیے۔
اختتامیہ
روزگار میلہ حکومت ہند کی ایک اہم پہل ہے، جس کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم روزگار کے متلاشی افراد کو براہِ راست آجروں سے جوڑتی ہے، جس سے بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ ان میلوں کے ذریعے ہزاروں افراد کو تقرر نامے دیے جا چکے ہیں، جو حکومت کے روزگار کی تخلیق پر مرکوز عزم کا مظہر ہے۔
تربیتی اور مہارت سازی کے پروگرام بھی نئے بھرتی شدہ افراد کو ان کی ذمہ داریوں کے لیے تیار کرتے ہیں۔ روزگار میلہ ایک ہنر مند ورک فورس کی تشکیل اور بھارت کی ترقی کے عمل میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
حوالہ جات
وزیر اعظم کا دفتر
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1870216
• https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2144191
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1877892
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1892383
• https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1924401
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1916109
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1924121
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1931879
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1941652
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1952836
• Press Release:Press Information Bureau
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1960744
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1972453
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1981592
• https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2005170
• https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2069104
• https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2143931
• https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2069104
• https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2143931
PIB Backgrounders
• https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?NoteId=153379&ModuleId=3
Click here for pdf file
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 2700
(Backgrounder ID: 154879)
Visitor Counter : 11