پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2026 9:55AM by PIB Delhi
سال 2026 کے لیے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی)/ مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف)/ مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی او) کے 490 اہلکاروں کو ’مرکزی وزیر داخلہ دکشتا پدم‘ سے نوازا گیا ہے۔ یہ تمغہ بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے، اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینے اور متعلقہ اہلکاروں/ افسران کے حوصلے بلند کرنے کے لیے دیا جاتا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ و وزیر تعاون جناب امت شاہ کی رہنمائی میں شروع کیا گیا ’مرکزی وزیر داخلہ دکشتا پدم‘ تمام پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
’مرکزی وزیر داخلہ دکشتا پدم‘ کا قیام حکومت ہند کی وزارتِ داخلہ کے یکم فروری 2024 کے نوٹیفکیشن کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔ یہ تمغہ پورے ہندوستان میں پولیس فورسز، سیکورٹی تنظیموں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے انٹیلی جنس ونگ/ شاخ/ خصوصی شاخ، مرکزی پولیس تنظیموں (سی پی او)، مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف)، نیشنل سیکورٹی گارڈ، آسام رائفلز اور مرکزی، ریاستی و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فارنسک سائنس کے شعبوں سے وابستہ اہلکاروں کو درج ذیل شعبوں میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں عطا کیا جاتا ہے: آپریشنز کے شعبے میں غیر معمولی کارکردگی، تفتیش میں نمایاں خدمات، غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ، انٹیلی جنس خدمات میں غیر متزلزل عزم اور جرأت مندانہ کارکردگی اور فارنسک سائنس کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے سرکاری سائنس دانوں کی قابل قدر خدمات۔
اس تمغے کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یومِ پیدائش کے موقع پر کیا جاتا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست وزارت داخلہ کی ویب سائٹ https://www.mha.gov.in پر دستیاب ہے۔
(ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی فہرست دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں)
****
ش ح۔ ف ش ع
U: 6992