امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سمندری طوفان ارنب کے پیشِ نظر آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی


 مرکزی وزیر داخلہ نے قدرتی آفت کے پیشِ نظر عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر سرگرم ہو گئی ہیں اور جنگی پیمانے پر بچاؤ اور راحتی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

اثرات کا جائزہ لینے اور مزید درکار امداد کا تعین کرنے کے لیے آئی ایم سی ٹی جلد روانہ کی جائیں گی

حکومتِ ہند پختہ عزم کے ساتھ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2026 11:36AM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سمندری طوفان ارنب کے پیشِ نظر آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ’’سمندری طوفان ارنب کے پیشِ نظر آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور انہیں قدرتی آفت کے باعث لوگوں  کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر سرگرم ہو گئی ہیں اور جنگی پیمانے پر بچاؤ اور راحتی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اثرات کا جائزہ لینے اور مزید درکار امداد کا تعین کرنے کے لیے مرکزی بین وزارتی ٹیمیں جلد روانہ کی جائیں گی۔ حکومتِ ہند پختہ عزم کے ساتھ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش۔ن م۔

U- 6890


(ریلیز آئی ڈی: 2329939) وزیٹر کاؤنٹر : 9