وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں نقرئی تمغہ جیتنے پر بنٹی کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 OCT 2026 6:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ، ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں بنٹی کے نقرئی تمغہ جیتنے پر مسرت کا اظہار کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بنٹی نے زبردست عہد بستگی اور عزم مصمم کا اظہار کیا، جناب مودی نے امید جتائی کہ اس کامیابی سے انہیں آئندہ برسوں میں بڑے اہداف اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے مزید خوداعتمادی حاصل ہوگی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’مجھے خوشی ہے کہ بنٹی نے ایشین پیرا گیمز 2026 میں مردوں کے ہائی جمپ ٹی 64 مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے زبردست عہد بستگی اور عزم مصمم کا اظہار کیا۔ خدا کرے کہ اس کامیابی سے انہیں آئندہ برسوں میں بڑے اہداف اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے مزید خوداعتمادی حاصل ہو۔‘‘

 

 

***

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6425


(ریلیز آئی ڈی: 2326190) وزیٹر کاؤنٹر : 8