وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پردیپ کمار کو مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2026 9:40PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی پیرا گیمز2026 میں مردوں کے ڈسکس تھرو کے ایف43/ایف44/ایف62/ایف64 مقابلے میں اپنی بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتنے پر پردیپ کمار کو مبارک باد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کی حدود کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے پردیپ کمار کا عزم واقعی قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے پردیپ کمار کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘پردیپ کمار نے ایشیائی پیرا گیمز2026 میں مردوں کے ڈسکس تھرو کے ایف43/ایف44/ایف62/ایف64 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی بہترین انفرادی کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ اپنی صلاحیتوں کی حدود کو مسلسل آگے بڑھانے کے لیے ان کا عزم واقعی قابلِ ستائش ہے۔ انہیں مبارک باد اور نیک تمنائیں:وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi’’

 

 

***

) ش ح – رک )

U.NO- 6385


(ریلیز آئی ڈی: 2325703) وزیٹر کاؤنٹر : 6