وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بیبی سہانا روی کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 OCT 2026 7:44PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے سنگلز کلاس 9 مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر بیبی سہانا روی کو مبارکباد دی۔
جناب مودی نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار ایشین پیرا گیمز میں شرکت کرتے ہوئے اسٹینڈنگ کیٹیگری میں ہندوستان کا پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بے حد فخر کا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ دے گا۔ وزیراعظم نے انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’بیبی سہانا روی نے ایشین پیرا گیمز میں اسٹینڈنگ کیٹیگری میں ہندوستان کا پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ خواتین کے سنگلز کلاس 9 مقابلے میں ان کا کانسے کا تمغہ اس لیے بھی زیادہ قابل ذکر ہے کہ یہ ان کی پہلی شرکت ہے۔ یہ بے حد فخر کا لمحہ ہے اور بلاشبہ مزید نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے گا۔ انہیں مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات: وزیراعظم @narendramodi‘‘
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 6371 )
(ریلیز آئی ڈی: 2325577)
وزیٹر کاؤنٹر : 3