وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پراچی پانڈے کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 OCT 2026 7:26PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے سنگلز کلاس 6 مقابلے میں کانسے تمغہ جیتنے کے لیے پراچی پانڈے کو مبارکباد دی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اپنے پہلے مقابلے میں ہی کانسے کا تمغہ جیتنا بھارتی پیرا ٹیبل ٹینس کے لیے ایک تاریخی حصولیابی ہے، جناب مودی نے اس مثالی کامیابی کے لیے انہیں مبارکباد دی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:

’’بھارتی پیرا ٹیبل ٹینس کے لیے ایک تاریخی لمحہ!

پراچی پانڈے نے ایک خاص کارنامہ انجام دیا ہے، وہ ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے سنگلز 6 مقابلے میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی بن چکی ہیں۔ اپنے پہلے مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس مثالی کامیابی کے لیے مبارکباد: وزیر اعظم نریندر مودی @narendramodi ‘‘

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:6365


(ریلیز آئی ڈی: 2325560) وزیٹر کاؤنٹر : 8