وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے ایشیائی پیرا گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر آیوش ورما کو مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 OCT 2026 7:20PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں مردوں کے جیولین تھرو F53/54 ایونٹ میں ذاتی بہترین کارکردگی کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتنے پر آیوش ورما کو مبارکباد دی۔
یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ یہ کھلاڑی کے لیے ایک یادگار ڈیبیو تھا، جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ آیوش اس کام یابی کو آگے بڑھائے گا اور کھیلوں کے میدان میں اپنی شناخت بناتا رہے گا، اور انھیں اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم کے دفتر نے ساجھا کیا:
”آیوش ورما کے لیے ایک یادگار ڈیبیو! مردوں کے جیولین تھرو F53/54 ایونٹ میں ذاتی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتنے پر انھیں مبارکباد۔ تمنا ہے کہ وہ اس کام یابی کو آگے بڑھائیں اور کھیلوں کے میدان میں اپنی پہچان بناتے رہیں۔ میری نیک خواہشات: وزیرِ اعظم @narendramodi“
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 6364
(ریلیز آئی ڈی: 2325557)
وزیٹر کاؤنٹر : 5