امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ بدھ کے روز 21 اکتوبر 2026 کو پولیس یادگاری دن کے موقع پر نئی دہلی میں واقع نیشنل پولیس میموریل پر شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے
وزیر داخلہ منشیات کی روک تھام سے متعلق پیغام کے تحت منعقد کی جانے والی ملک گیر موٹر سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے
اس ریلی میں ملک بھر کی تمام ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور مرکزی فورسز کے موٹر سائیکل سوار شرکت کریں گے۔ یہ شرکاء گجرات کے ایکتا نگر پہنچ کر ایکتا پریڈ 2026 میں حصہ لیں گے
اکیس اکتوبر 1959 کو لداخ کے ہاٹ اسپرنگس علاقے میں مسلح چینی دستے کے حملے میں پولیس کے 10 بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا
ان شہداء اور ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے دیگر تمام پولیس اہلکاروں کی یاد میں ہر سال 21 اکتوبر کو پولیس کے یادگاری دن کے طور پر منایا جاتا ہے
پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے اور قومی سلامتی و اتحاد برقرار رکھنے میں پولیس کے نمایاں رول کے اعتراف میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2018 میں قومی پولیس یادگار کو قوم کے نام وقف کیا تھا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 OCT 2026 5:50PM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ بدھ کےروز 21 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی میں واقع قومی پولیس میموریل میں یومِ یادِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
وزیر داخلہ ایک موٹر سائیکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جس میں ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں (جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ اور دہلی)، مرکزی مسلح افواج (سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف، بی ایس ایف، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی اور این ایس جی) اور بعض مرکزی پولیس اداروں (آر پی ایف، این ڈی آر ایف اور این آئی اے) کے تقریباً 90 موٹر سائیکل سوار شرکت کریں گے۔ یہ ریلی منشیات کے خلاف جنگ کے پیغام کے تحت منعقد ہونے والی ملک گیر ریلی کا حصہ ہے۔ اس ریلی میں ملک بھر کی تمام ریاستوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور مرکزی فورسز کے موٹر سائیکل سوار31 اکتوبر 2026 کو ایکتا پریڈ میں شرکت کے لیے گجرات کے ایکتا نگر پہنچیں گے۔
21 اکتوبر 1959 کو لداخ کے ہاٹ اسپرنگس علاقے میں مسلح چینی دستے کی جانب سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں پولیس کے 10 بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ اسی وقت سے ہر سال 21 اکتوبر کو یومِ پولیس یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور قومی سلامتی و اتحاد برقرار رکھنے میں پولیس کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یومِ پولیس یادگار، 2018 کے موقع پر نئی دہلی چانکیہ پوری میں واقع قومی پولیس یادگار (این پی ایم) کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔
یہ یادگار پولیس فورسز میں قومی شناخت، فخر، مقاصد میں ہم آہنگی، مشترکہ تاریخ اور مستقبل کے احساس کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اس عزم کو بھی مضبوط کرتی ہے کہ پولیس اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی میں ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان تک قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔قومی پولیس یادگار میں ایک مرکزی مجسمے کے علاوہ دیوارِ شجاعت اور ایک عجائب گھر بھی موجود ہے۔ مرکزی مجسمے کی حیثیت سے نصب 30 فٹ بلند گرینائٹ کا یک سنگی ستون پولیس اہلکاروں کی طاقت، انکساری اور بے لوث خدمت کی علامت ہے۔ اسی طرح دیوارِ شجاعت پر شہیدوں کے نام کندہ ہیں، جو فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کی بہادری اور قربانی کی لازوال علامت ہے۔عجائب گھر کا تصور ہندوستانی پولیس نظام کی تاریخ اور ارتقا کے سفر کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ مقام پولیس فورس اور عام شہریوں، دونوں کے دلوں میں ایک مقدس مقام جیسا احترام رکھتا ہے۔قومی پولیس یادگار پیر کے علاوہ ہفتے کے تمام دن عام لوگوں کے لیے کھلی رہتی ہے۔ مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کی جانب سے یہاں ہر ہفتے ہفتہ اور اتوار کو غروبِ آفتاب سے ایک گھنٹہ قبل بینڈ، پریڈ اور اختتامی تقریب کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔
گزشتہ برسوں کی روایت کے مطابق، یومِ پولیس یادگار یعنی 21 اکتوبر کو ملک بھر میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔ مرکزی تقریب قومی پولیس یادگار پر منعقد ہوگی، جہاں مرکزی مسلح پولیس فورسز اور دہلی پولیس کی مشترکہ پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔ روایت کے مطابق، اس تقریب کی صدارت وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کریں گے۔ تقریب میں وزیر مملکت برائے داخلہ، پولیس پس منظر رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ، مرکزی مسلح پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شہیدوں کو گلہائے عقیدت پیش کریں گی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرلز، پولیس محکمے کے افسران اور دیگر سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔
تقریب کے دوران وزیر داخلہ شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے علاوہ وہاں موجود حاضرین سے خطاب بھی کریں گے۔ تقریب کا اختتام ہاٹ اسپرنگس کے شہیدوں کی یاد میں قائم یادگاری چبوترے پر وزیر داخلہ کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ہوگا۔ اس تقریب کو دوردرشن، آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کیا جائے گا، جبکہ پولیس فورسز کی ویب سائٹس پر اس کی براہِ راست نشریات بھی کی جائیں گی۔
شہیدوں کی یاد میں 22 سے 30 اکتوبر کے دوران مرکزی مسلح پولیس فورسز اور مرکزی پولیس تنظیموں کی جانب سے قومی پولیس یادگار پر مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں شہیدوں کے اہلِ خانہ کو یادگار پر مدعو کرنا، پولیس بینڈ کی پرفارمنس، موٹر سائیکل ریلی، شہیدوں کی یاد میں دوڑ کا اہتمام اور ایسی ویڈیو فلموں کی نمائش شامل ہے جن میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں، شجاعت اور خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس مدت کے دوران ملک بھر میں تمام پولیس فورسز کی جانب سے اسی نوعیت کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

قومی پولیس میموریل
چانکیہ پوری، نئی دہلی
****
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO. 6331
(ریلیز آئی ڈی: 2325236)
وزیٹر کاؤنٹر : 10