وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے مونا اگروال کو سونے کا تمغہ جیتنے اور ایشیائی پیرا گیمزمیں نیا ریکارڈبنانے پر مبارک باد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 OCT 2026 1:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی پیرا گیمز2026 میں خواتین کے دس میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مونا اگروال کو مبارک باد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مونا اگروال کے شاندار اسکور نے ایشیائی پیرا گیمز میں نیا ریکارڈ بھی بنایا ہے، جس سے کھیلوں کے پہلے ہی دن ہندوستان کے لیے خوشی کا موقع  دوبالا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مونا  کے درست نشانے، عزم اور پُرسکون انداز کی ستائش کی اور آئندہ مقابلوں کے لیے ان کی مسلسل کامیابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’ایشیائی پیرا گیمز 2026 میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ1 مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر مونا اگروال کو مبارک باد! اپنے شاندار اسکور کی بدولت انہوں نے ایشیائی پیرا گیمز کا نیا ریکارڈقائم کیا ہے!یہ ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔ جس نے کھیلوں کے پہلے ہی دن ہندوستان کے لیے خوشی کے اس موقع کودو بالا کردیا ہے۔ان کادرست نشانہ، عزم اور پُرسکون انداز واقعی قابلِ ستائش ہیں۔ آئندہ مقابلوں میں بھی ان کی مسلسل کامیابی کے لیے نیک تمنائیں:

PM@narendramodi”

********

 (ش ح ۔م ح۔ش ب ن)

U. No.6304


(ریلیز آئی ڈی: 2325064) وزیٹر کاؤنٹر : 8