صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایف ایس ایس اے آئی نے صارفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چائے کے لیے سائنس پر مبنی کیڑے مار ادویات کے باقیات کی حدود تجویز کیں
ایف ایس ایس اے آئی نے چائے میں ایسیٹامیپریڈ اور امیڈاکلوپریڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ باقیات کی حدود تجویز کرنے والے مسودہ ترمیم کو مشتہر کیا؛ اسٹیک ہولڈروں سے آراء طلب کیں
ہندوستان نے چائے میں ایسیٹامیپریڈ کی باقیات کی حد 20 پی پی ایم تجویز کی ہے، جو جاپان کی 30 پی پی ایم اور امریکہ کی 50 پی پی ایم کی متعلقہ حدود سے کم ہے
قبل ازیں ریگولیٹری اقدامات میں زیادہ زہریلے پن والی 13 کیڑے مار ادویات کو فہرست سے ہٹانا شامل تھا، جو غذائی تحفظ پر مسلسل توجہ کی عکاسی کرتا ہے
ہندوستان میں کیڑے مار ادویات کا اوسط استعمال 0.5 کلوگرام فی ہیکٹر سے کم ہے، جو کہ 2.38 کلوگرام فی ہیکٹر کی عالمی اوسط سے کافی کم ہے
تجویز کردہ معیارات کا مقصد صارفین کے تحفظ اور کیڑوں کے مؤثر بندوبست اور پائیدار زرعی طریقوں کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 OCT 2026 3:26PM by PIB Delhi
فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا ( ایف ایس ایس اے آئی) نے سائنس پر مبنی غذائی تحفظ کے ضوابط اور صارفین کے تحفظ کو فروغ دینے کی اپنی جاری کوششوں کے حصے کے طور پر، چائے میں دو کیڑے مار ادویات، ایسیٹامیپریڈ اور امیڈاکلوپریڈ کے لیے زیادہ سے زیادہ باقیات کی حدود ( ایم آر ایل) تجویز کرنے والی مسودہ ترامیم مشتہر کی ہیں ۔ یہ تجویز سائنسی جائزوں، متعلقہ بین الاقوامی طریقوں اور ہندوستانی زراعت کی ضروریات کی روشنی میں کیڑے مار ادویات کے باقیات کے معیارات پر نظر ثانی کے حوالے سے ایف ایس ایس اے آئی کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے۔
غذائی تحفظ اور معیارات (آلودگی، زہریلے مواد اور باقیات) ترمیمی ضوابط، 2026 کا مسودہ، جو 16 اکتوبر 2026 کو گزٹ آف انڈیا میں شائع ہوا، چائے میں ایسیٹا میپریڈ کے لیے 20 ملی گرام/کلوگرام (20 پی پی ایم) اور امیڈا کلوپریڈ کے لیے 50 ملی گرام/کلوگرام (50 پی پی ایم) کی زیادہ سے زیادہ باقیات کی حدود تجویز کرتا ہے۔ تجویز کردہ حدود کا مقصد کیڑے مار ادویات کے باقیات کے لیے واضح طور پر متعین ریگولیٹری معیارات فراہم کرنا ہے، تاکہ ترمیمی ضوابط کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد غذائی تحفظ کی ضروریات کی تعمیل، نگرانی اور نفاذ کو آسان بنایا جا سکے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ چائے ایسیٹا میپریڈ کے لئے تجویز کردہ 20 پی پی ایم کی حد جاپان میں 30 پی پی ایم اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 50 پی پی ایم کی متعلقہ حدود سے کم ہے۔ امیڈا کلوپریڈ کے لئے تجویز کردہ حد بھی بین الاقوامی کوڈیکس معیارات کے حوالے سے تیار کی گئی ہے۔ یہ موازنہ ہندوستان کی غذائی تحفظ کی ترجیحات اور ملکی زرعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ریگولیٹری طریقوں پر غور کرنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
حالیہ تجویز کیڑے مار ادویات کے باقیات کے معیارات کے جائزے اور نظر ثانی کے حوالے سے ایف ایس ایس اے آئی کے وسیع تر ریگولیٹری نقطہ نظر کا حصہ ہے۔ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز (آلودگی، زہریلے مواد اور باقیات) ترمیمی ضوابط، 2024، اس عمل میں ایک اہم قدم تھا، جس میں دستیاب سائنسی ڈیٹا اور بین الاقوامی طریقوں کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ باقیات کی حدود کا جائزہ لینا شامل تھا۔ پچھلے ریگولیٹری اقدامات میں زیادہ زہریلے پن والی 13 کیڑے مار ادویات کو فہرست سے ہٹانا بھی شامل تھا، جو مناسب ریگولیٹری حفاظتی اقدامات اور صارفین کے تحفظ پر مسلسل زور دینے کی عکاسی کرتا ہے۔
زیادہ سے زیادہ باقیات کی حدود غذائی تحفظ کے ضوابط کا ایک اہم جزو ہیں۔ یہ غذائی اشیاء میں کیڑے مار ادویات کے باقیات کی قانونی طور پر اجازت یافتہ زیادہ سے زیادہ مقدار کو متعین کرتی ہیں اور سائنسی جائزوں کی بنیاد پر قائم کی جاتی ہیں، جن میں کیڑے مار ادویات کے باقیات کے ڈیٹا، غذائی اثرات اور متعلقہ حفاظتی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ یہ معیارات کیڑے مار ادویات کے باقیات کی نگرانی کرنے اور مقررہ غذائی تحفظ کی ضروریات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایک قابلِ پیمائش ریگولیٹری بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
تجویز کردہ معیارات زرعی پیداوار میں کیڑوں کے مؤثر بندوبست کی اہمیت کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔ کیڑے مار ادویات، جب مناسب طریقے سے اور مقررہ طریقوں کے مطابق استعمال کی جائیں، تو کسانوں کو فصلوں کو کیڑوں سے بچانے، فصل کے نقصانات کو کم سے کم کرنے اور زرعی پیداواری صلاحیت کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ فصل کے تحفظ کے مناسب اقدامات تک رسائی کسانوں کے لیے سستی اور فائدہ مند کاشتکاری کے طریقوں میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ اس لیے، ریگولیٹری نقطہ نظر زرعی پیداوار کی ضروریات اور صارفین کے تحفظ کی اولین ترجیح کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہندوستان میں کیڑے مار ادویات کا نسبتاً کم اوسط استعمال ملک کے زرعی طریقوں پر ایک اہم تناظر فراہم کرتا ہے۔ 0.5 کلوگرام فی ہیکٹر سے بھی کم، ہندوستان میں کیڑے مار ادویات کا اوسط استعمال 2.38 کلوگرام فی ہیکٹر کے تخمینی عالمی اوسط سے نمایاں طور پر کم ہے۔ یہ کولمبیا، برازیل اور ریاستہائے متحدہ امریکہ سمیت کئی ممالک میں رپورٹ کی گئی مقدار سے بھی کم ہے۔
بین الاقوامی سطح پر، امریکہ، جاپان اور چین جیسے ممالک کے ساتھ ساتھ یوروپی یونین کے رکن ممالک نے اپنی متعلقہ فصلوں، موسمی حالات اور زرعی ضروریات کے مطابق کیڑے مار ادویات کی ایک وسیع رینج کا اندراج کر رکھا ہے۔ ہندوستان کا ریگولیٹری نقطہ نظر بھی اسی طرح سائنسی طور پر قائم کردہ باقیات کی حدود کے ذریعے صارفین کے لیے مناسب تحفظ کو برقرار رکھتے ہوئے گھریلو فصلوں کے تحفظ کی ضروریات کو مدنظر رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔
چائے کے شعبے کے لیے، تجویز کردہ حدود کا مقصد کاشتکاروں، پروسیسرز، فوڈ بزنسز، ٹیسٹنگ لیبارٹریوں اور نفاذ کرنے والے حکام کو بہتر ریگولیٹری وضاحت فراہم کرنا ہے۔ واضح طور پر متعین کردہ معیارات مستقل نگرانی، کیڑے مار ادویات کے ذمہ دارانہ بندوبست اور غذائی تحفظ کی ضروریات پر عمل آوری کو آسان بنا سکتے ہیں، جبکہ ہندوستانی چائے کے معیار اور تحفظ پر اعتماد کو بھی فروغ دیتے ہیں۔
مسودہ ترمیم شواہد پر مبنی ضوابط، صارفین کے تحفظ اور ذمہ دارانہ زرعی طریقوں پر ایف ایس ایس اے آئی کی مستقل توجہ کی عکاسی کرتا ہے۔ سائنسی جائزے، بین الاقوامی ریگولیٹری تصورات اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو یکجا کر کے، تجویز کردہ فریم ورک چائے کی کاشت کی عملی ضروریات کے ساتھ غذائی تحفظ کی ترجیحات کو متوازن کرنے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ ایک شفاف اور ذمہ دار غذائی تحفظ کے ریگولیٹری نظام کو برقرار رکھنے کے ہندوستان کے وسیع تر مقصد میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔
یہاں آفیشل گزٹ نوٹیفکیشن دیکھا جا سکتا ہے: https://egazette.gov.in/(S(i0tkolhyj5o3synuv0wkdfgn))/ViewPDF.aspx
*****
(ش ح- ن ا)
U.N:625
(ریلیز آئی ڈی: 2324721)
وزیٹر کاؤنٹر : 12