وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ خوش گوار اور نتیجہ خیز بات چیت کی، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 OCT 2026 10:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ خوش گوار اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے اور اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم شعبوں، بشمول تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوام کے درمیان روابط میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور کینیڈا ایک زیادہ مستحکم اور خوش حال دنیا کی تشکیل میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

جناب مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’’وزیر اعظم مارک کارنی کے ساتھ خوش گوار اور نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔

ہم نے ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے اور اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم شعبوں، بشمول تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوام کے درمیان روابط میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

ہندوستان اور کینیڈا مل کر ایک زیادہ مستحکم اور خوش حال دنیا کی تشکیل میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

@MarkJCarney‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –م ش-ع ن)

U. No. 6047


(ریلیز آئی ڈی: 2323075) وزیٹر کاؤنٹر : 7