امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی دہلی میں پہلی بمسٹیک وزرائے داخلہ کی میٹنگ کی میزبانی کرنا بھارت کے لیے اعزاز کی بات ہے: مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ


یہ تاریخی میٹنگ دہشت گردی، بین الاقوامی منظم جرائم، منشیات سے متعلق جرائم، اسمگلنگ، غیر قانونی مالیاتی لین دین اور سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

باہمی تعاون اور مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے ہم بمسٹیک خطے کو مزید محفوظ، مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہیں

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ اور وفود کا پرتپاک خیرمقدم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 OCT 2026 6:29PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج کہا کہ ہندوستان کو 13 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی میں ہونے والی پہلی بمسٹیک وزرائے داخلہ کی میٹنگ کی میزبانی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا’’ہندوستان کو 13 اکتوبر 2026 کو نئی دہلی میں پہلی بمسٹیک وزرائے داخلہ میٹنگ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ میں تمام معزز وزرائے داخلہ اور رکن ممالک کے وفود کا پرتپاک خیرمقدم کرتا ہوں۔ یہ تاریخی میٹنگ دہشت گردی، بین الاقوامی منظم جرائم، انتہا پسندی، منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی مالیاتی لین دین اور سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ باہمی تعاون اور مؤثر ہم آہنگی کے ذریعے ہم بمسٹیک خطے کو مزید محفوظ، مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘‘

 

 

****

ش ح۔ ا س۔ ت ح ۔                                              

U 5043–


(ریلیز آئی ڈی: 2322482) وزیٹر کاؤنٹر : 8