نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مائی بھارت کی جانب سے ‘نشہ مُکت یوا فار وکست بھارت ابھیان ’ کے تحت 1,469 مقامات پر نوجوانوں کی محلہ پارلیمنٹ اور یوا میلے کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 OCT 2026 12:25PM by PIB Delhi
نشہ مکت یوا فار وکست بھارت ابھیان کے تحت مائی بھارت نے اپنے شراکت دار اداروں کے تعاون سے 100 ہفتوں کی مہم کے سلسلے میں 10 اکتوبر 2026 کو نوجوانوں کی محلہ پارلیمانیں اور یوا میلے منعقد کیے۔ اس ملک گیر مہم کے تحت 34 ریاستوں کے 1,469 مقامات پر پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں 3.65 لاکھ سے زائد نوجوانوں اور شہریوں نے حصہ لیا۔ ان پروگراموں کے ذریعے نشے سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کیا گیا۔

اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو نچلی سطح پر سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دینا، نشہ آور اشیا کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور منشیات کے استعمال کی روک تھام میں نوجوانوں کو فعال کردار ادا کرنے کے لیے آمادہ کرنا تھا۔ بلاک سطح پر منعقد ہونے والی نوجوانوں کی محلہ پارلیمانوں میں نشے سے متعلق مسائل، بیداری کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کی حکمتِ عملی اور تبدیلی کی ترغیب دینے والی متاثر کن کہانیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مند اور نشے سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔
ان پروگراموں میں نوجوانوں کی قیادت میں مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جن میں ‘نشہ مکت یوا’ کا عہد، نعرے لکھنے کے مقابلے، دستخطی مہم، مباحثے، نکڑ ناٹک اور باہمی تبادلۂ خیال کے اجلاس شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے شرکاء کو صحت مند طرزِ زندگی اپنانے اور نشہ آور اشیا کے استعمال کی روک تھام کی اہمیت کے بارے میں بیداری پھیلانے کی ترغیب دی گئی۔یوا میلوں کا انعقاد روحانی تنظیموں، یونیورسٹیوں کی انجمنوں اور صنعتی انجمنوں کے تعاون سے کیا گیا۔ ان میں ہارٹ فل نیس، پروجیکٹ پوائنٹ، سی آئی پی یو، ایسوچیم، فکی اور برہما کماریز شامل ہیں۔ مختلف متعلقہ اداروں کی شرکت سے اس مہم کی رسائی میں اضافہ ہوا اور اس کے اثرات کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملی۔

اس مہم میں عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پروگراموں میں چھ عوامی نمائندے شریک ہوئے، جن میں ایک رکنِ پارلیمنٹ اور پانچ ارکانِ اسمبلی شامل تھے۔ اس مہم کے تحت مجموعی طور پر 4,552 سرگرمیاں منعقد کی گئیں اور 4,568 نعرے جمع کیے گئے، جو نشے سے پاک بھارت کا پیغام عام کرنے کے لیے شرکاء کی وسیع پیمانے پر سرگرم شرکت کی عکاسی کرتے ہیں۔

ملک گیر سطح پر 100 ہفتوں کی مہم کے تحت چلائی جانے والی اس تحریک سے ظاہر ہوتا ہے کہ نشہ آور اشیا کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے میں اجتماعی کوششوں، برادری کی شمولیت اور نوجوانوں کی قیادت کا اہم کردار ہے۔ نوجوانوں کی محلہ پارلیمانوں اور یوا میلوں کے ذریعے مائی بھارت نوجوانوں کو سماجی تبدیلی کی ذمہ داری اٹھانے اور نشہ مکت یوا فار وکست بھارت کے تصور کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی مسلسل ترغیب دے رہا ہے۔
*******
) ش ح – رک )
U.NO- 5002
(ریلیز آئی ڈی: 2322153)
وزیٹر کاؤنٹر : 11