وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے وکست بھارت کی تشکیل اور عالمی جنوب کو ترغیب دینے والی قیادت اور خدمت کے موضوع پر مضمون شیئر کیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 OCT 2026 12:23PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھوٹان کے وزیر اعظم جناب شیرنگ توبگے کا ایک مضمون شیئر کیا، جس میں اس بات کو اُجاگر کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت، دانش مندی، ہمدردی، حوصلے اور بے لوث خدمت کے جذبے کی عکاس ہے۔
جناب توبگے نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ وکست بھارت ان اقدار کا سب سے واضح اظہار ہے، جو ہندوستان کو ایک مشترکہ وژن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو اس کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایک مضبوط ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک اور عالمی جنوب کے لیے مزید خدمات انجام دے سکتا ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:
‘‘وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت، دانش مندی، ہمدردی، حوصلے اور بے لوث خدمت کے جذبے کی عکاس ہے، یہ بات بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ توبگے نے اپنے مضمون میں لکھی ہے۔مضمون کے مطابق، وکست بھارت ان اقدار کا سب سے واضح اظہار ہے، جو ہندوستان کو ایک مشترکہ وژن فراہم کرتا ہے اور عوام کو اس کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ترغیب دیتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک اور عالمی جنوب کے لیے بھی مزید کام کر سکتا ہے۔ یہ قیادت اور خدمت کے جذبے پر ایک فکر انگیز تحریر ہے۔’’
*******
) ش ح – م م ع-ش ا )
U.NO- 4754
(ریلیز آئی ڈی: 2320015)
وزیٹر کاؤنٹر : 7