امور داخلہ کی وزارت
ایف سی آر اےکے رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کے عوض غیر قانونی رقم طلب کرنے والے 2 سرکاری اہلکار گرفتار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 12:45PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ کو موصول ہونے والی مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس کے خصوصی دستہ نے مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل سے 28 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں 2 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کیا۔ ان دونوں اہلکاروں میں سے ایک سینئر اکاؤنٹنٹ اور دوسرا اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر کام کر رہے تھے ۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ادارے سے رابطہ کرکے اس کی زیر التوا ایف سی آر اےکے رجسٹریشن میں سہولت فراہم کرنے کے عوض غیر قانونی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔
ان میں سے ایک اہلکار فی الحال وزارت داخلہ کے فارنر ڈویژن میں تعینات ہے، جبکہ دوسرا اس وقت پے اینڈ اکاؤنٹس آفس میں تعینات ہے اور اس سے قبل فارنر ڈویژن میں خدمات انجام دے چکا ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ غیر قانونی رقم کے عوض بعض اداروں کےرجسٹریشن اور تجدید میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ان سے رابطے میں تھے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
وزارت داخلہ بدعنوانی کے معاملے میں عدم برداشت (زیرو ٹالرنس )کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس معاملے میں مناسب قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایف سی آر اے سے متعلق تمام خدمات ایف سی آر اے پورٹل کے ذریعے آن لائن فراہم کی جاتی ہیں اور ایف سی آر اے سے متعلق کسی بھی خدمت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے کسی ثالث، ایجنٹ یا فرد کو اختیار نہیں دیا گیا ہے۔
***********
ش ح ۔م ش ع ۔ ت ا
U. No.4284
(ریلیز آئی ڈی: 2316450)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
हिन्दी
,
Punjabi
,
Gujarati
,
English
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam