وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ایشین گیمز میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلہ میں تاریخی چاندی کا تمغہ جیتنے پر سرویش کشارے کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 SEP 2026 9:19PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلہ میں تاریخی چاندی کا تمغہ جیتنے پر سرویش کشارے کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے اس مقابلہ میں ہندوستان کے پانچ دہائیوں سے جاری تمغہ کے انتظار کو ختم کر دیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ ثابت قدمی اور عزم سے حاصل کی گئی واقعی یادگار کامیابی ہے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’ایشین گیمز میں مردوں کے ہائی جمپ مقابلہ میں سرویش کشارے کا تاریخی چاندی کا تمغہ! شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے اس مقابلے میں ہندوستان کے پانچ دہائیوں سے جاری تمغہ کے انتظار کو ختم کر دیا ہے۔ یہ ثابت قدمی اور عزم سے حاصل کی گئی واقعی یادگار کامیابی ہے: وزیراعظم @narendramodi‘‘۔
*****
ش ح – ظ الف –ش ب ن
UR No. 4197
(ریلیز آئی ڈی: 2315841)
وزیٹر کاؤنٹر : 5