دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 کے تحت اکتوبر 2026 سے مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 70000 دیہی نوجوان ہنر مندی کی تربیت حاصل کریں گے


دیہی ترقی کی وزارت کی جانب سے ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 کے نفاذ میں تیزی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 SEP 2026 9:31AM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت اکتوبر 2026 سے زیادہ تر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دین دیال اپادھیائے- گرامین کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو-جی کے وائی) 2.0 کے تحت تربیتی بیچ شروع کرنے جا رہی ہے۔

ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 پورٹل کے مطابق، 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے) کو 1200 سے زیادہ منصوبوں کے لیے 5.6 لاکھ تربیتی اہداف مختص کیے ہیں۔ دیگر ریاستیں بھی اہداف مختص کرنے کے عمل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ملک بھر کی 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اکتوبر 2026 میں تقریباً 70000 دیہی نوجوانوں پر مشتمل 2015 تربیتی بیچ شروع ہونے کی توقع ہے۔

ڈی ڈی یو-جی کے وائی ایک مرکزی تعاون سے چلنے والی اسکیم ہے، جس کے تحت غریب دیہی نوجوانوں کو روزگار سے منسلک ہنرمندی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ تربیت کی مدت 3 ماہ سے 12 ماہ تک ہوتی ہے۔ ڈی ڈی یو-جی کے وائی 2.0 کے تحت 31 شریک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو28-2026 کی دو سالہ مدت کے لیے 9 لاکھ سے زیادہ تربیتی اہداف مختص کیے گئے ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دیہی نوجوانوں کو متحرک کرنا اور طلب کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت روزگار سے منسلک ہنرمندی کی تربیت کا انتظام کرنا ہوگا۔ یہ تربیت قومی ہنرمندی اہلیتی فریم ورک (این ایس کیو ایف) سے ہم آہنگ کورسز میں دی جائے گی، تاکہ مستفیدین کے لیے مستقل روزگار کے مواقع یقینی بنائے جا سکیں۔ وزارت نے اس مرحلے کو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے ان سے پروجیکٹ نافذ کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے) کو تربیتی اہداف مختص کرنے کے عمل میں تیزی لانے اور مقررہ وقت کے مطابق تربیتی بیچ شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 31 اکتوبر 2026 تک ہر حال میں پی آئی اے کو اہداف مختص کرنے ہوں گے، تاکہ تربیت شروع کی جا سکے۔

تربیتی بیچ شروع کرنے سے متعلق عمل میں تیزی لانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ مرحلہ وار جائزہ میٹنگیں کی جا رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع  و۔ن  م۔

U-4065


(ریلیز آئی ڈی: 2314695) وزیٹر کاؤنٹر : 6