وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے ایکتا نگر، گجرات میں 72ویں قومی فلم ایوارڈز تفویض کیے


صدرِ جمہوریہ ہند نے فلم برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ایک صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیں اور نقصان دہ اشیاء کی تشہیر سے گریز کریں، کیونکہ وہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ اننت ناگ نے ملک کے ان گنت لوگوں کی جانب سے حاصل ہونے والی بے پناہ محبت پر اظہارِ تشکر کیا ہے

قومی فلم ایوارڈز کی تقریب کو اہم سیاحتی مقامات پر منعقد کر کے بھارت کی ثقافتی گوناگونیت کو اجاگر کیا جائے گا: جناب اشونی ویشنو

اطلاعات و نشریات کے وزیر نے اعلان کیا کہ ویوز(ڈبلیو اے وی ای ایس) کا آئندہ ایڈیشن اکتوبر 2027 میں منعقد ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 SEP 2026 8:34PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز تفویض کیے اور تمام ایوارڈ یافتگان کو ان کی صلاحیت، لگن اور انتھک محنت پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فلم سازی ایک مشترکہ کوشش ہے اور ایوارڈ جیتنے والوں پر زور دیا کہ وہ ان کی طرف سے ان کی ٹیموں کے ہر اس رکن تک تعریف اور شکرگزاری کا پیغام پہنچائیں جن کے تعاون نے ان ایوارڈ یافتہ فلموں کی تخلیق کو ممکن بنایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260922204034_f5a4bc.jpg

صدرِ مملکت نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والے جناب اننت ناگ کو تھیٹر اور سنیما کے لیے ان کی شاندار خدمات پر مبارکباد دی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی سنیما ملک کی متنوع زبانوں، روایات، امنگوں اور جدوجہد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے نیشنل فلم ایوارڈز کے مقام کے طور پر ایکتا نگر کے انتخاب کو سراہا، جو بھارت کی ثقافتی اور قومی یکجہتی کی علامت ہے۔

تخلیقی معیشت میں وقار اور سماجی تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے، صدرِ مملکت نے کہا کہ تخلیقی برادری کے مزدور، چھوٹے فنکار، معاونین اور جدوجہد کرنے والے ارکان احترام اور سماجی تحفظ کے حقدار ہیں۔ انہوں نے ایک مکمل انسانی زاویۂ نگاہ کو یقینی بنانے کے لیے تمام جیوریز میں خواتین کی شرکت کا مطالبہ بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260922204106_7ec3f7.jpg

مقبول فنکاروں کے اثر و رسوخ، بالخصوص بچوں اور نوجوانوں پر ان کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، صدرِ مملکت نے کامیاب فنکاروں پر زور دیا کہ وہ ایک منظم طرزِ زندگی کے فوائد کو فروغ دیں اور صحت کے لیے نقصان دہ اشیاء کی تشہیر سے گریز کریں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ملک میں بنائی جانے والی فلموں کا معیار ان کے اس یقین کو مضبوط کرتا ہے کہ بھارتی سنیما عالمی سطح کے معیارات قائم کر سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260922204116_8d907f.jpg

کہانیوں سے بھرپور ایک زندگی، سنیما کی ایک عظیم میراث: جناب اننت ناگ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز

 

جیسے ہی صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے جناب اننت ناگ کو باوقار ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2024‘ پیش کیا، یہ لمحہ داستان گوئی کے فن، تھیٹر اور سنیما کے لیے ان کی زندگی بھر کی لگن کا اعتراف بن گیا۔ یہ اعزاز گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران ہندوستانی سنیما میں ان کی یادگار اداکاری اور لازوال خدمات کا اعتراف ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260922204128_22aa28.jpg

عاجزی و انکساری کے ساتھ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے، جناب اننت ناگ نے ان لوگوں اور تجربات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے اس سفر کو نکھارا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image005_20260922204138_e1f3ad.jpg

اپنے ابتدائی برسوں کو یاد کرتے ہوئے، جناب اننت ناگ نے بتایا کہ وہ ممبئی بھیجے جانے سے پہلے ایک آشرم میں پلے بڑھے، جہاں انہیں ایک ڈرامے میں اداکاری کا موقع حاصل ہوا۔ تھیٹر ان کے کیریئر کی بنیاد بنا، اور فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے انہوں نے تقریباً 50 ڈراموں میں اداکاری کی۔ بعد میں انہیں فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، جن میں نامور فلم ساز شیام بینیگل کی بنائی ہوئی فلمیں بھی شامل ہیں۔

جناب اننت ناگ نے کہا کہ انہوں نے شعوری طور پر کنڑ سنیما کا انتخاب کیا اور بنگلور کو اپنی کرم بھومی بنایا۔ گزشتہ برس معزز صدرِ مملکت کی جانب سے پدما بھوشن سے نوازے جانے کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے اس سال ایک بار پھر صدرِ مملکت سے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے پر گہرے تشکر کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image006_20260922204147_5213e3.jpg

گجرات نے قومی فلم ایوارڈز کا خیرمقدم کیا

گجرات میں منعقدہ یہ تقریب قومی فلمی ایوارڈز کے سفر میں ایک نئے باب کے طور پر عبارت ہے۔

گجرات کے گورنر آچاریہ دیورات نے دہلی سے باہر نیشنل فلم ایوارڈز کے انعقاد کی روایت شروع کرنے پر وزارتِ اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ گجرات کے لیے یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی میراث اور طاقت سے جڑے ایکتا نگر، کیوڈیا میں اس باوقار ایوارڈز تقریب کی میزبانی کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image007_20260922204159_a3bc1b.jpg

72ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، گورنر نے کہا کہ بھارتی سنیما نے ملک کی متنوع زبانوں اور ثقافتوں کو مالامال کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے فلم سازوں پر زور دیا کہ وہ قدرتی کاشتکاری ، صحت مند طرزِ زندگی اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے اور محبت، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کی اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے سنیما کا استعمال کریں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image008_20260922204209_a32766.jpg

گجرات کے وزیر اعلیٰ شری بھوپیندر پٹیل نے 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے لیے معزز صدرِ مملکت اور معزز مہمانوں کو گجرات آمد پر خوش آمدید کہا اور ایکتا نگر میں اس تقریب کے انعقاد کو ریاست کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image009_20260922204220_f49b5c.jpg

انہوں نے سنیما کو معاشرے کا عکس، ثقافت کا امین اور انسانی جذبات کو جوڑنے والا ایک طاقتور ذریعہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ بھارت کی عالمی شناخت اور سافٹ پاور کو مضبوط کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

گجرات کے امیر ثقافتی ورثے، متنوع مناظر اور تہذیبی روایات کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے بھارتی اور بین الاقوامی فلم سازوں کو فلم بندی کے لیے گجرات کا انتخاب کرنے کی دعوت دی اور اس باوقار تقریب کو ریاست میں لانے پر وزارتِ اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کیا۔

مرکزی وزیرِ برائے اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو نے ایکتا نگر، کیوڑیہ میں منعقدہ 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب رونق بخشنے پر معزز صدرِ مملکت کا شکریہ ادا کیا، اور ہندوستانی سنیما میں شاندار کامیابیوں پر تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد پیش کی۔

وزیرِ موصوف نے کہا کہ سنیما ایک اجتماعی کوشش ہے اور نیشنل فلم ایوارڈز ان لوگوں کا بھی اعتراف کرتے ہیں جو ایوارڈ حاصل کر رہے ہیں اور ان کا بھی جو پسِ پردہ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والے شری اننت ناگ کو بھی ہندوستانی سنیما میں ان کی بے پناہ خدمات پر سراہا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image010_20260922204232_991752.jpg

جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ نیشنل فلم ایوارڈز کا بنیادی مقصد اس تقریب کو مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے اہم سیاحتی مقامات پر لے جانا ہے، تاکہ بھارت کے امیر ثقافتی ورثے اور سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل فلم ایوارڈز کے مستقبل کے ایڈیشنز کی میزبانی کے لیے اپنے سیاحتی مقامات کو پیش کریں۔

نئی صلاحیتوں کے مرکز کے طور پر 'انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئیٹو ٹیکنالوجیز' (آئی آئی سی ٹی) پر روشنی ڈالتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تقریباً 380 طلباء پہلے ہی 13 کورسز میں داخلہ لے چکے ہیں، جن کا نصاب انڈسٹری (صنعت) کی ضروریات کے مطابق تیار اور چلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ معزز وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں 15,000 تخلیقی تجربہ گاہوں کی منظوری دی ہے، جس سے نوجوانوں کے لیے نئی ٹیکنالوجیز سیکھنے اور بھارت کی متنوع ثقافت کو اجاگر کرنے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیرِ موصوف نے فلم سازوں اور پوری فلم برادری پر زور دیا کہ وہ پرسار بھارتی کے چیئرمین جناب پرسون جوشی کی قیادت میں چھوٹے شہروں سے ابھرتے ہوئے نئے ہنر کی شناخت کرنے، انہیں نکھارنے اور آگے بڑھانے میں مدد کریں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت اور تخلیقی برادری کی مشترکہ کوششیں بھارت کی بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ہندوستانی ہنر کو دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے ویوز 2027 کے لیے بھی سجھاؤ اور خیالات طلب کیے جو آئندہ برس اکتوبر میں منعقد ہوگا۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب چنچل کمار نے بتایا کہ 72ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں 34 زبانوں کی 400 فیچر فلمیں اور 24 زبانوں کی 161 نان فیچر فلمیں موصول ہوئیں، جن میں سے 22 فیچر فلموں اور 23 نان فیچر فلموں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سنیما ثقافتی اظہار اور عالمی سطح پر کہانی سنانے کے ایک طاقتور ذریعے کے طور پر مسلسل ترقی کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image011_20260922204244_8fa8ad.jpg

سکریٹری نے کہا کہ دہلی سے باہر، ایکتا نگر میں نیشنل فلم ایوارڈز کا انعقاد ایک اہم پہل قدمی ہے جو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نظریے اور قومی یکجہتی کے لیے ان کے عزم سے متاثر ہے، اور آنے والے سالوں میں اس تقریب کو دیگر شہروں میں بھی منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

عمدگی کا جشن: داستانیں، کارکردگی اور بھارتی سنیما کے متعدد رنگ

مرکزی کردار میں بہترین اداکار کا ایوارڈ مشترکہ طور پر فلم ’برہم یوگم‘ کے لیے مَموٹی اور ’چندو چیمپئن‘ کے لیے کارتک آرین کو دیا گیا، جبکہ یامی گوتم نے فلم ’آرٹیکل 370‘ کے لیے مرکزی کردار میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image012_20260922204255_c0c8ff.jpg

معاون کرداروں میں، سنجے مشرا کو فلم ’بھکشک‘ کے لیے بہترین معاون اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ فلم ’مہاراجا‘ کے لیے سچنا نامیداس اور ’متھیہ‘ کے لیے روپاشری ورکڈی نے مشترکہ طور پر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image013_20260922204304_b1e6af.jpg

فلم ’آرٹیکل 370 کو ’بہترین فیچر فلم‘ کے اعزاز سے نوازا گیا، جبکہ رندیپ ہوڈا کو بطور ڈائریکٹر ان کی پہلی فلم ’سواتنتریہ ویر ساورکر‘ کے لیے پذیرائی ملی۔ ’کالکی 2898 ایڈیشن کو ’بھرپور تفریح فراہم کرنے والی بہترین مقبول فلم‘ قرار دیا گیا، جبکہ ’کیپٹن ملر‘ کو ’قومی، سماجی اور ماحولیاتی اقدار کو فروغ دینے والی بہترین فیچر فلم‘ کا ایوارڈ حاصل ہوا۔ راج کمار پیریاسامی نے فلم ’امرن کے لیے ’بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ حاصل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image014_20260922204313_797b36.jpg

متعدد زبانیں، ایک قومی اسٹیج

ان انعامات نے بھارتی سنیما کے لسانی تنوع کو بھی نمایاں کیا۔ آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل زبانوں سے ہٹ کر، گڑھوالی اور تولو سنیما کو بھی قومی سطح پر پذیرائی ملی۔

ایس سی فارماکیم پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینر تلے بنی اور دنیش پی بھونسلے کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی فلم ’ڈھولی کو بہترین گڑھوالی فلم کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ پِکچر اسٹوڈیو کی پروڈیوس کردہ اور شیوادھوج شیٹی کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’امبو کو بہترین تولو فلم کے اعزاز سے نوازا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image015_20260922204322_8f210a.jpg

روی راج مرمو کی ہدایت کاری میں بنی سنتھالی فلم ’انگن کو کسی بھی ڈائریکٹر کی بہترین پہلی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

گڑھوالی اور تولو سے لے کر سنتھالی تک، اس شام نے سنیما کی مختلف آوازوں کو ایک قومی پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا، جس نے اس بات کی دوبارہ توثیق کی کہ ہر زبان بھارت کے فلمی کینوس میں ایک نئی کہانی کا اضافہ کرتی ہے۔

بھارتی سنیما کا جشن

72ویں نیشنل فلم ایوارڈز نے نامور ہستیوں، ابھرتے ہوئے فنکاروں، مقبول سنیما اور علاقائی کہانیوں کو ایک ہی قومی اسٹیج پر لا اکٹھا کیا۔ ایکتا نگر میں منعقدہ یہ شام بھارت کے فلمی جذبے کا ایک شاندار جشن بن گئی جہاں فلموں کی آفاقی زبان کے ذریعے کئی زبانیں، ان گنت کہانیاں اور مختلف تخلیقی روایات ایک دوسرے میں ضم ہو گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image016_20260922204331_b6cd94.jpg

ایوارڈ یافتگان  کی مکمل فہرست اور ایوارڈز سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے براہِ کرم  یہاں کلک کریں: Complete List of Awardees

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3937


(ریلیز آئی ڈی: 2313706) وزیٹر کاؤنٹر : 4