صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرِ جمہوریہ کا گنیش چترتھی کے موقع پر تہنیتی پیغام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 SEP 2026 4:27PM by PIB Delhi

صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے گنیش چترتھی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:

”گنیش چترتھی کے مقدس موقع پر، میں ملک اور بیرونِ ملک مقیم تمام بھارتیوں کو اپنی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔“

”بھگوان گنیش دانش، خوش حالی اور مبارک آغاز کی علامت ہیں۔ گنیش چترتھی کا تہوار ہماری زندگیوں میں توانائی، علم اور مثبت سوچ لاتا ہے۔ یہ مقدس تہوار ہمیں زندگی میں نئے عزم کے ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے کی تحریک دیتا ہے۔“

”میں دعا گو ہوں کہ بھگوان گنیش سب کی زندگیوں میں خوشی، امن، اچھی صحت اور خوشحالی لائیں۔ آئیے، ہم سب قومی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کریں۔“

***

(ش ح - ع ا)

U.No. 3378


(ریلیز آئی ڈی: 2309796) وزیٹر کاؤنٹر : 2