وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے سری گرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پرو کے موقع پر مبارک باد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 SEP 2026 11:59PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سری گرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پرو کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ صدیوں سے سری گرو گرنتھ صاحب جی نے انسانیت کو بے لوث خدمت، انسانی وقار اور باہمی اتحاد کی راہ دکھائی ہے۔
جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ مقدس موقع معاشرے میں ان اقدار کو مزید مضبوط کرنے اور ایک زیادہ ہمدرد اور ہم آہنگ دنیا کی تعمیر کے لیے ہر ایک کو ترغیب دے گا۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر تحریر کیا:
’’سری گرو گرنتھ صاحب جی کے پرکاش پرو کے موقع پر دلی مبارک باد۔
صدیوں سے یہ انسانیت کو بے لوث خدمت، انسانی وقار اور باہمی اتحاد کی راہ دکھاتا آیا ہے۔
دعا ہے کہ یہ مقدس موقع ہمیں اپنے معاشرے میں ان اقدار کو مزید مضبوط کرنے اور ایک زیادہ ہمدرد اور ہم آہنگ دنیا کی تعمیر کے لیے ترغیب دے۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3358
(ریلیز آئی ڈی: 2309652)
وزیٹر کاؤنٹر : 4