زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اورملیشیا کے مابین دوطرفہ میٹنگ


بھارت نے ملیشیا، تیمور لیستے اور میانمار کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون کو نئی وسعت دی

جناب شیو راج سنگھ چوہان کی ملیشیا، تیمور لیستے اور میانمار کے ساتھ دوطرفہ بات چیت، زرعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور

بھارت نے آسیان شراکت داروں کے ساتھ زرعی تحقیق، اختراع، تجارت اور غذائی تحفظ کے لیے نئے امکانات تلاش کیے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 SEP 2026 11:04AM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شو راج سنگھ چوہان اورملیشیا کے زراعت اور غذائی تحفظ کے وزیر عالی جناب محمد بن سابو کے درمیان 9 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ نئی دہلی میں 8 اور 9 ستمبر 2026 کو محکمہ زرعی تحقیق (ڈی اے آر ای) / بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر) کی جانب سے منعقدہ آسیان-بھارت وزارتی اجلاس برائے زراعت و جنگلات (9واں اے آئی ایم ایم اے ایف) کے موقع پر ہوئی۔

دونوں وزرا نے معلومات، مہارت اور بہترین طور طریقوں کے باہمی تبادلے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کرنے کی غرض سے مفاہمت نامے (ایم او یو) کے ذریعے مشترکہ زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں وزرا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جراثیمی ذخیرے کے تبادلے، تجارت اور مارکیٹ تک رسائی سے متعلق دو طرفہ امور کو باہمی تعاون کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے، تاکہ زراعت اور اس سے متعلقہ امور میں بھارت اور ملیشیا کے درمیان قریبی اور مضبوط شراکت داری کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔

ملاقات کے دوران بھارتی فریق کی جانب سے ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جٹ، ڈی اے آر ای کے ایڈیشنل سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل جناب گیانیندر دیو ترپاٹھی، زراعت و کسانوں کی بہبود کے محکمہ (ڈی او اے ایف ڈبلیو) کے جوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی تعاون) جناب اے کے ساہو، آئی سی اے آر کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ڈاکٹر نوین پی سنگھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، بین الاقوامی تعلقات، آئی سی اے آر کی سربراہی میں بین الاقوامی تعلقات کی ٹیم موجود تھی۔

بھارت-تیمور لیستے دوطرفہ میٹنگ

جناب شیوراج سنگھ چوہان ، مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود ، حکومت ہنداور تیمور لیستے کی وزارت زراعت، مویشی پروری، ماہی گیری اور جنگلات کے وزیر عالی جناب مارکوس دا کروز کے درمیان 9 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ نئی دہلی میں 8 اور 9 ستمبر 2026 کو محکمہ زرعی تحقیق (ڈی اے آر ای) / بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر) کی جانب سے منعقدہ آسیان-بھارت وزارتی اجلاس برائے زراعت و جنگلات (9واں اے آئی ایم ایم اے ایف) کے موقع پر ہوئی۔

تیمور لیستے کے وزیر نے زراعت کے شعبے میں درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے اور ملک کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط ادارہ جاتی طریقۂ کار وضع کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بھارت کے زراعت او رکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر، جناب شیو راج سنگھ چوہان نے حکومت ہند کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سائنس دانوں اور ماہرین کے تبادلے اور انسانی وسائل کی ترقی کے ذریعے تیمور لیستے کی زرعی تحقیق اور اختراع کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے میں مدد کے لیے بھارت اپنے بہترین عملی تجربات اور طریقۂ کار کا تبادلہ کرے گا۔

تیمور لیستے کے وزیر نے اس بات میں بھی دلچسپی ظاہر کی کہ بھارت زراعت، جنگلات، مویشی پروری اور آبی زراعت کے شعبوں میں زمینی سطح پر درپیش چیلنجوں کا جائزہ لینے اور تکنیکی سفارشات پیش کرنے کے لیے تکنیکی اور سائنسی ماہرین کی ایک ٹیم تیمور لیستے بھیجنے پر غور کرے۔

میٹنگ کے دوران بھارتی فریق کی جانب سے ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جٹ، ڈی اے آر ای کے ایڈیشنل سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل جناب گیانیندر دیو ترپاٹھی، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمہ (ڈی او اے ایف ڈبلیو) کے جوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی تعاون) جناب اے کے ساہو، آئی سی اے آر کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ڈاکٹر نوین پی سنگھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، بین الاقوامی تعلقات، آئی سی اے آر کی سربراہی میں بین الاقوامی تعلقات کی ٹیم موجود تھی۔

بھارت-میانمار دوطرفہ ملاقات

جناب شیوراج سنگھ چوہان ، مرکزی وزیر زراعت اور کسانوں کی بہبود ، حکومت ہنداور میانمار کی وزارت زراعت، مویشی پروری اور آبپاشی کے مرکزی وزیر عالی جناب من نانگ کے درمیان 9 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں میٹنگ ہوئی۔ یہ میٹنگ نئی دہلی میں 8 اور 9 ستمبر 2026 کو محکمہ زرعی تحقیق (ڈی اے آر ای) / بھارتی زرعی تحقیقاتی کونسل (آئی سی اے آر) کی جانب سے منعقدہ آسیان-بھارت وزارتی اجلاس برائے زراعت و جنگلات (9واں اے آئی ایم ایم اے ایف) کے موقع پر ہوئی۔

بھارت سرکار کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب شیو راج سنگھ چوہان نے میانمار کے وزیر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے مضبوط ثقافتی اور عوامی سطح کے روابط قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میانمار بھارت کا ایک قریبی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 1600 کلومیٹر طویل سرحد بھی مشترک ہے۔ وزیر نے بتایا کہ زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت نامے (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے کا عمل آخری مراحل میں ہے۔

دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ باہمی طور پر متعین شعبوں میں مضبوط شراکت داری سے ایک دوسرے کو دالوں، کپاس، ڈیری ترقی اور زرعی تعلیم سمیت زراعت سے متعلق اشیا کی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ میانمار کے فریق نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور زرعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کے سازگار مواقع سے بھی آگاہ کیا۔

میٹنگ کے دوران بھارتی فریق کی جانب سے ڈی اے آر ای کے سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایل جٹ، ڈی اے آر ای کے ایڈیشنل سکریٹری اور آئی سی اے آر کے ڈائریکٹر جنرل جناب گیانیندر دیو ترپاٹھی، ڈی او اے ایف ڈبلیو کے جوائنٹ سکریٹری (بین الاقوامی تعاون) جناب اے کے ساہو، آئی سی اے آر کے تمام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ڈاکٹر نوین پی سنگھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، بین الاقوامی تعلقات، آئی سی اے آر کی سربراہی میں بین الاقوامی تعلقات کی ٹیم موجود تھی۔

******

) ش ح – ش آ-  ش ہ ب )

U.No. 3249


(ریلیز آئی ڈی: 2308628) وزیٹر کاؤنٹر : 8