صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 SEP 2026 7:09PM by PIB Delhi
: صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کا جنم اشٹمی کے موقع پراپنےپیغام میں کہتی ہیں
’’’جنم اشٹمی کے پرمسرت موقع پر، میں بھارت اور بیرون ملک رہنے والے تمامبھارتیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
بھگوان شری کرشنا کی زندگی اور تعلیمات بھارتیہ ثقافتی اور فلسفیانہ ورثے میں نئی جان ڈالتی ہیں۔ بھگوان شری کرشن نے سچائی، راست بازی، انصاف، ہمدردی اور بے لوث خدمت کا راستہ دکھایا۔ شریمد بھگود گیتا میں مجسم ان کی تعلیمات، مشکل وقت میں دانشمندانہ فیصلے کرنے اور اخلاقی اقدار پر ثابت قدم رہنے کے لیے انسانیت کے لیے ایک ابدی ترغیب کا ذریعہ بنی ہوئی ہیں۔
جنم اشٹمی کا مقدس تہوار ہمیں ہم آہنگی کے جذبے اور فرض اور خدمت کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
اس پرمسرت موقع پر، آئیے ہم بھگوان شری کرشنا کے نظریات پر عمل کرنے کا عزم کریں اور ایک جامع اوروکست بھارت کی تعمیر کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں۔‘‘
***
(ش ح۔اص)
UR No 3011
(ریلیز آئی ڈی: 2306555)
وزیٹر کاؤنٹر : 6