نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے ‘ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈز 2024’ کا اعلان کیا


صدرِ جمہوریہ ہند ‘نیشنل اسپورٹس ایوارڈز 2025’ کے ساتھ ان ایوارڈز سے سرفراز کریں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 SEP 2026 4:23PM by PIB Delhi

حکومتِ ہندکی نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے سال 2024 کے لیے ‘ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈز’ (ٹی این این اے اے) کا اعلان کیا ہے۔ ان اعزازات کی چار زمروں میں تقسیم کی گئی ہے: زمینی مہم جوئی، آبی مہم جوئی، فضائی مہم جوئی اور تاحیات خدمات کے اعتراف کے لیے۔

یہ اعزازات مہم جوئی کے شعبے میں افراد کی نمایاں اور غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد مشکل اور چیلنجنگ حالات میں استقامت، خطرات مول لینے، ٹیم ورک اور فوری و مؤثر فیصلہ سازی کے جذبے کو فروغ دینا بھی ہے۔

حکومت نے ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈز 2024 کے لیے درج ذیل افراد کو اعزاز کے لیے منظوری دی ہے:

شمار

نام

زمرہ

1۔

محترمہ بلجیت کور

زمینی مہم جوئی

2۔

جناب اسکال زانگ رگزن

زمینی مہم جوئی

3۔

جناب ریمو ساہا

آبی مہم جوئی

4۔

جناب شیو پرساد چمولی

تاحیات خدمات

ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کو ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈز صدرِ جمہوریہ ہند کی جانب سے راشٹرپتی بھون میں نیشنل اسپورٹس ایوارڈز 2025 کے ساتھ عطا کیے جائیں گے۔ ایوارڈز کی تقریب کی تاریخ کا اعلان الگ سے کیا جائے گا۔

ہر ایوارڈ یافتہ کو ایک مجسمہ، ایک سند اور 15 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ ایوارڈز کے لیے انتخاب قومی انتخابی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے موصولہ نامزدگیوں کا جائزہ لیا اور مکمل جانچ پڑتال کے بعد قومی اعزاز سے نوازے جانے کے لیے مذکورہ افراد کے ناموں کی سفارش کی۔

ان ایوارڈز کا مقصد نوجوانوں میں حوصلہ، استقامت، نظم و ضبط، خطرات مول لینے کی صلاحیت اور باہمی تعاون کے ساتھ ٹیم ورک کا جذبہ فروغ دینا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مشکل حالات میں تیزی اور مؤثر انداز میں صورتِ حال کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہ اعزازات ملک بھر میں مہم جوئی کی سرگرمیوں میں وسیع تر عوامی شرکت کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ ان ایوارڈز کے ذریعے حکومت نے نوجوانوں میں مہم جوئی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور حوصلے، ثابت قدمی اور اعلیٰ کارکردگی کی ثقافت پروان چڑھانے کے اپنے عزم کو مزید اجاگر کیا ہے۔

*****

ش ح۔  ا ک ۔ت ع

U.No. 2945


(ریلیز آئی ڈی: 2306023) وزیٹر کاؤنٹر : 10