امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امیت شاہ نےسری نارائن گرو جی کی جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا


جناب امیت شاہ نے مہاتما ایانکلی جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت بھی پیش کیا

سری نارائن گرو جی نے روحانیت کے ذریعے ایک زیادہ ہم آہنگ، انصاف پسند اور فلاحی معاشرے کی تشکیل کی راہ دکھائی

علم، ہمدردی، مساوات اور روحانی آزادی کے ان کے اصول بھارت کو عظمت کی راہ پر آگے بڑھنے کے ہمارے سفر میں آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں

ایانکلی جی ایک اہم سماجی مصلح تھے جنہوں نے کیرالہ میں تعلیم کے ذریعے سماجی تبدیلی کی راہ ہموار کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 AUG 2026 12:05PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے سری نارائن گرو جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔  جناب امیت شاہ نے مہاتما ایانکلی جی کو بھی ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

 

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں کہا، ‘‘سری نارائن گرو جی نے روحانیت کے ذریعے ایک زیادہ ہم آہنگ، منصفانہ اور رحم دل معاشرہ تشکیل دینے کی راہ دکھائی۔ علم، ہمدردی، مساوات اور روحانی آزادی کے ان کے اصول بھارت کو عظمت کی راہ پر آگے بڑھنے کے ہمارے سفر میں آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ان کی جینتی کے موقع پر اس عظیم سنت کو میرا خراج عقیدت۔‘’’

 

ایک اور پوسٹ میں جناب امیت شاہ نے کہا، ‘‘میں عظیم سنت مہاتما ایانکلی جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ایانکلی جی ایک دوراندیش سماجی مصلح تھے، جنہوں نے کیرالہ میں تعلیم کے ذریعے سماجی تبدیلی کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے سماجی انصاف اور مساوات کی اقدار پر مبنی ایک متحد اور مضبوط معاشرے کی بنیاد بھی رکھی۔ ان کے نظریات آج بھی ترقی کی بلندیوں کی جانب ہمارے سفر کی رہنمائی کرتے ہیں۔’’

*****

ش ح- ش آ-م ش

UR No.2705


(ریلیز آئی ڈی: 2304142) وزیٹر کاؤنٹر : 5