امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے ’عالمی سنسکرت دن‘ کے موقع پر سبھی کو دلی مبارکباد پیش کی
سنسکرت زبان ہندوستان کی علمی روایت، ثقافت اور شعور کی بنیاد ہے، یہ قدیم ہونے کے ساتھ ساتھ اتنی ہی سائنٹیفک بھی ہے
سنسکرت میں تحریر کردہ وید، اپنشد اور شاستر صدیوں سے انسانیت کو علم کی راہ پر گامزن کرتے آرہے ہیں
میں ان تمام علما اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے سنسکرت زبان کے تحفظ اور اسے نئی نسل تک پہنچانے میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے ساون پورنیما کے موقع پر ملک کے عوام کو رکشا بندھن کی بھی دلی مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 AUG 2026 12:09PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے ’عالمی سنسکرت دن‘ کے موقع پر سبھی کو دلی مبارکباد پیش کی۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ سنسکرت زبان ہندوستان کی علمی روایت، ثقافت اور شعور کی بنیادی بنیاد ہے اور یہ جتنی قدیم ہے، اتنی ہی سائنٹیفک بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنسکرت میں تحریر کردہ وید، اپنشد اور شاستر صدیوں سے انسانیت کو علم کی راہ پر گامزن کرتے آرہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ وہ ان تمام علما اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سنسکرت زبان کے تحفظ اور اسے نئی نسل تک پہنچانے میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے ساون پورنیما کے موقع پر ملک کے عوام کو رکشا بندھن کی بھی دلی مبارکباد پیش کی۔
*****
ش ح- ظ الف- ش ہ ب
UR No.2704
(ریلیز آئی ڈی: 2304107)
وزیٹر کاؤنٹر : 6