امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پیاز کی مناسب دستیابی؛ حکومت کی جانب سے موسمی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بفر اسٹاک سے محتاط اور ہدف پر مبنی مقدار میں پیاز جاری کیا جا رہا ہے
پیاز لے کر پہلی کاندا ایکسپریس ناسک سے نئی دہلی کے لیے روانہ
بڑے صارف مراکز تک پیاز کی فراہمی کے لیے ریلوے ریکس اور سڑک کے ذریعے نقل و حمل پر مشتمل ہائبرڈ نظام
این سی سی ایف، نیفیڈ(این اے ایف ای ڈی)، کیندریہ بھنڈار اور دیگر خوردہ مراکز کے ذریعے پیاز 35 روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 AUG 2026 8:49PM by PIB Delhi
حکومت نے آنے والے مہینوں میں پیاز کی مناسب دستیابی یقینی بنانے اور موسمی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے بفر اسٹاک سے پیاز کی محتاط اور ہدف پر مبنی مقدار میں ترسیل شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام ریلوے ریکس اور سڑک کے ذریعے نقل و حمل پر مشتمل ہائبرڈ نظام کے تحت کیا جا رہا ہے، جس میں موجودہ مارکیٹ کے موجودہ حالات اور قیمتوں کے رجحانات کی بنیاد پر بڑے صارف مراکز کو پیاز فراہم کیا جا رہا ہے۔
مناسب مقدار میں پیاز کی دستیابی اور بہتر پیداوار
آنے والے مہینوں میں گھریلومانگ پوری کرنے کے لیے پیاز کی دستیابی اطمینان بخش رہنے کی توقع ہے۔ 2025-26 میں پیاز کی تخمینی پیداوار 307.37 لاکھ میٹرک ٹن رہنے کا اندازہ ہے، جو گزشتہ سال کی 307.67 لاکھ میٹرک ٹن کی پیداوار کے تقریباً برابر ہے۔ بہتر پیداوار، بفر اسٹاک میں پیاز کی دستیابی اور مارکیٹ میں بروقت مداخلت کے اقدامات سے آنے والے مہینوں میں پیاز کی مناسب فراہمی یقینی بنانے اور موسمی قیمتوں کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔پیداوار کے اطمینان بخش امکانات کے پیش نظر، حکومت نے 2026-27 کے دوران پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ (پی ایس ایف) کے بفر اسٹاک کے لیے ربیع پیاز کی 2.00 لاکھ میٹرک ٹن خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ خریداری کا عمل 15 مئی 2026 کو نیفیڈ اور این سی سی ایف کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ اب تک بفر اسٹاک کے لیے تقریباً 1.21 لاکھ میٹرک ٹن پیاز خریدی جا چکی ہے۔
ذخیرہ اندوزی کے انتظام اور عملی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سینٹرل ویئرہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) کو پہلی بار 2026-27 کے دوران پی ایس ایف کے تحت پیاز کے بفر اسٹاک کے لیے ذخیرہ کرنے والی ایجنسی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تہواروں کے موسم، بشمول اونم، گنیش چترتھی، درگا پوجا، دسہرہ، دیوالی اور شادیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی، زیادہ مانگ اور سپلائی چین سے متعلق عوامل کے باعث پیاز کی قیمتوں میں عموماً موسمی اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔
بفر اسٹاک سے پیاز کی منصوبہ بند اور ہدف پر مبنی مقدار میں نکاسی
مناسب مقدار میں دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے بفر اسٹاک سے پیاز کی منصوبہ بند اور ہدف پر مبنی مقدار میں نکاسی شروع کر دی ہے۔ پیاز کی ترسیل ریلوے ریکس اور سڑک کے ذریعے نقل و حمل پر مشتمل ایک مشترکہ نظام کے تحت کی جائے گی، جس سے پیاز کو بڑے کھپت مراکز تک پہنچانے میں سہولت ہوگی۔ موجودہ بازار کی صورتحال اور قیمتوں کے رجحانات کی بنیاد پر پیاز کی نکاسی کی مقدار، دائرہ کار اور ذرائع کو مزید وسعت دی جائے گی۔
پیاز 35 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی
پیاز کی خوردہ فروخت 35 روپے فی کلو کی قیمت پر موبائل وینوں اور این سی سی ایف و نیفیڈ کے خوردہ مراکز کے علاوہ سفل اور مرکزی بھنڈار کے مراکز کے ذریعے شروع کی جائے گی۔ خوردہ فروخت درج ذیل ذرائع سے کی جائے گی:
این سی سی ایف: 9 مراکز اور 40 موبائل وینیں
نیفیڈ: 13 مراکز اور 50 موبائل وینیں
کیندریہ بھنڈار: تقریباً 100 مراکز
اس ہدف پر مبنی خوردہ مداخلت کا مقصد صارفین کو مناسب اور سستی قیمت پر پیاز کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
کاندا ایکسپریس سے بفر اسٹاک کے پیاز کی ترسیل میں مزید بہتری لائی گئی ہے
کاندا ایکسپریس کے اقدام نے پیداواری علاقوں سے صارف مراکز تک بفر اسٹاک کے پیاز کی ترسیل کے لیے ایک مؤثر لاجسٹکس اقدام کی حیثیت حاصل کر لی ہے۔ 2024-25 کے دوران پیاز کے بفر اسٹاک کی ترسیل 14 ریلوے ریکس کے ذریعے کی گئی، جن میں تقریباً 12,000 میٹرک ٹن پیاز پانچ شہروں تک پہنچایا گیا۔ 2025-26 کے دوران اس آپریشن میں نمایاں توسیع ہوئی، جب 86 ریلوے ریکس کے ذریعے تقریباً 88,000 میٹرک ٹن پیاز ملک بھر کے 16 شہروں تک پہنچایا گیاہے ۔
موجودہ مالی سال میں ناسک سے نئی دہلی تک کاند ایکسپریس کے ذریعے پیاز کی کھیپ کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔ پہلی کانداایکسپریس ناسک سے روانہ ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ یہ دہلی این سی آر پہنچ جائے گی۔ اسی دوران سڑک کے ذریعے دیگر بڑے کھپت مراکز، یعنی چنئی، کولکاتا، ایرناکولم، گوہاٹی، وارانسی، لکھنؤ، پٹنہ، چندی گڑھ، جموں اور امرتسر کو بھی پیاز کی سپلائی بھیجی جا رہی ہے۔ نقل و حمل کا یہ مشترکہ نظام موجودہ بازار کی ضروریات کے مطابق بفر اسٹاک میں موجود پیاز کو بروقت کھپت مراکز تک پہنچانے میں مدد دے گا۔

پیاز کی برآمدات میں مسلسل بہتری
پیاز کی برآمدات بدستور مستحکم ہیں۔ اپریل تا جون 2026 کے دوران تقریباً 3.82 لاکھ میٹرک ٹن پیاز برآمد کیا گیا۔ اہم برآمدی ممالک میں ملیشیا، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور نیپال شامل ہیں، جو ملک میں پیاز کی اطمینان بخش دستیابی کی عکاسی کرتا ہے۔
روزانہ 579 مراکز پر نگرانی
صارفین کے امور کا محکمہ ملک بھر میں 579 مراکز پر پیاز سمیت 41 ضروری اشیاء کی یومیہ قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔ بازار کے یہ رجحانات، اس کے ساتھ ساتھ منڈیوں میں آمد اور مانگ کی صورتحال، بفر اسٹاک سے پیاز جاری کرنے کی مقدار اور مقامات سے متعلق فیصلوں میں اہم بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ حکومت ریاستوں میں پیاز کی قیمتوں، منڈیوں میں آمد اور دستیابی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مناسب مقدار میں سپلائی یقینی بنانے اور قیمتوں میں غیر ضروری اضافے کو روکنے کے لیے ضرورت کے مطابق مزید اقدامات کرے گی۔
اہم ضروری اشیا کی قیمتیں مستحکم اور ایک محدود دائرے میں برقرار ہیں
تُور، چنا، مسور، اُڑد اور مونگ سمیت اہم دالوں کے ساتھ ساتھ ٹماٹر اور آلو جیسی ضروری سبزیوں کی قیمتیں اس وقت مستحکم ہیں اور ایک محدود دائرے میں برقرار ہیں۔
26 اگست 2026 کو ملک بھر میں ضروری اشیا کی اوسط خوردہ قیمتیں درج ذیل ہیں:
|
Commodity
|
All-India Average Retail Price
|
|
Tomato
|
₹38.33/kg
|
|
Potato
|
₹22.63/kg
|
|
Chana Dal
|
₹86.71/kg
|
|
Atta
|
₹40.48/kg
|
|
Tur Dal
|
₹123.30/kg
|
|
Milk
|
₹60.82/litre
|
|
Onion
|
₹37.87/kg
|
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹماٹر، آلو اور چنا دال کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہیں۔
صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے مسلسل نگرانی
حکومت متوازن اور شواہد پر مبنی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی حکمت عملی کے ذریعے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ان کی پیداوار کا مناسب معاوضہ یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ حکومت پیاز کی قیمتوں، منڈیوں میں آمد، دستیابی اور مانگ کی صورتحال پر مسلسل قریبی نظر رکھے گی۔ بفر اسٹاک سے پیاز جاری کرنے کی مقدار، دائرہ کار اور ذرائع کا تعین موجودہ بازار کی صورتحال کے مطابق کیا جائے گا، تاکہ مناسب مقدار میں سپلائی یقینی بنائی جا سکے اور موسمی قیمتوں کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
******
ش ح۔ ش آ ۔ م ش
U. No-2639
(ریلیز آئی ڈی: 2303672)
وزیٹر کاؤنٹر : 10