صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
چھ ممالک کے سفراء نے صدر جمہوریہ ہند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں
प्रविष्टि तिथि:
24 AUG 2026 7:52PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (24 اگست 2026) راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جنوبی سوڈان، متحدہ عرب امارات، نائیجیریا، مالدووا، جرمنی اور سویڈن کے سفیروں سے ان کی سفارتی اسناد قبول کیں۔
جن سفراء نے اپنی اسناد پیش کیں ان میں شامل ہیں:
1۔ عزت مآب محترمہ ستونا عبداللہ عثمان، جمہوریہ جنوبی سوڈان کی سفیر

2۔ عزت مآب جناب عبداللہ سیف علی سلایم النعیمی، متحدہ عرب امارات کے سفیر

3۔ عزت مآب محمد سعیدو داہرو، وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کے ہائی کمشنر

4۔ عزت مآب محترمہ اِنگا آیونیسی، جمہوریہ مالدووا کی سفیر

5۔ عزت مآب ڈاکٹر جیسپر ویک، وفاقی جمہوریہ جرمنی کے سفیر

6۔ عزت مآب محترمہ پیٹرا میناندر، سویڈن کی سفیر

**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2540
(रिलीज़ आईडी: 2302908)
आगंतुक पटल : 9