وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کے زیر صدارت 57ویں اِفّی (آئی ایف ایف آئی)کے لیے انتظامی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد میلے کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا


ڈاکٹر مروگن نے نوجوان اور ابھرتے ہوئے فلم سازوں اور مضبوط تر بین الاقوامی رابطے کے لیے وسیع تر مواقع پر زور دیا

اِفی بہترین بھارتی اور عالمی سنیما کی نمائش کرے گا ، تخلیقی فکر کے تبادلے اور بھارت کی افزوں تخلیقی معیشت کو مضبوط کرے گا

57ویں بھارتی بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) کے لیے انتظامی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کا انعقاد 21 اگست 2026 کو کرتویہ بھون -2 واقع نئی دہلی میں ہوا، جس کی صدارت وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات، ڈاکٹر ایل مروگن نے کی۔ اس کا مقصد میلے کے آئندہ ایڈیشن کی تیاریوں کا جائزہ لینا اور عالمی درجے کے بین الاقوامی فلمی میلے کے طور پر اس کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

57واں بھارتی بین الاقوامی فلمی میلے (آئی ایف ایف آئی) کا انعقاد 20 سے 28 نومبر 2026 کو گوا میں کیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TQ25.jpg

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ایل مروگن نے افی (آئی ایف ایف آئی) کے 57 ویں ایڈیشن کے لیے اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا، جس میں انہوں نے نوجوان طلبہ، ابھرتے ہوئے فلم سازوں اور ہندوستانی فلم انڈسٹری کے گمنام ہیروز کے لیے مزید بہترین مواقع فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افی کو نوجوان ٹیلنٹ کے لیے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہیے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں، نامور فلم سازوں سے سیکھ سکیں اور عالمی فلمی برادری سے جڑ سکیں۔ اس کے ساتھ ہی، دنیا بھر سے بہترین فلموں اور ممتاز تخلیقی ٹیلنٹ کو بھارت لا کر اس کی بین الاقوامی رسائی کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر مروگن نے اس بات پر زور دیا کہ جناب اشونی ویشنو کی قیادت میں وزارت، بھارت کی تخلیقی معیشت (اورینج اکانومی) کو فروغ دینے اور ملک کی تخلیقی صنعتوں کو مضبوط بنانے کے لیے نئے اقدامات کر رہی ہے، جس سے ٹیلنٹ، جدت طرازی اور عالمی تعاون کے لیے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر مروگن نے نوجوان اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے ماسٹر کلاسز، نامور فلم سازوں کے ساتھ منظم بات چیت اور بامقصد رہنمائی کے مواقع کو وسعت دینے کی ضرورت پر مزید زور دیا۔ انہوں نے بین الاقوامی تعاون اور پیشہ ورانہ تبادلے کے راستوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی سنیما کے تنوع اور طاقت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

افی کی ترقی اور مسلسل کامیابی میں حکومتِ گوا کے کلیدی کردار کا اعتراف کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے گوا کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شری منوہر پاریکر کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جن کا وژن گوا کو بین الاقوامی سنیما کے لیے عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ مرکز بنانے میں مددگار ثابت ہوا تھا۔ انہوں نے افی کو صحیح معنوں میں ایک عالمی معیار کا ثقافتی تقریب بنانے کے لیے گوا کے معزز وزیر اعلیٰ شری پرمود ساونت کی مسلسل حمایت اور کوششوں کو بھی سراہا۔

تقریب کے دوران، وزارتِ اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری جناب چنچل کمار نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی تخلیقی معیشت کو فروغ دینے اور ہندوستانی و بین الاقوامی تخلیقی برادریوں کے مابین تعاون کو گہرا کرنے کے لیے 'افی' (آئی ایف ایف آئی) کو ایک اہم اور بنیادی پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے فیسٹیول میں شرکت کرنے والے فلم سازوں، سنیما کے شائقین، مندوبین اور مہمانوں کے لیے اعلیٰ معیار اور بلا تعطل (بغیر کسی رکاوٹ کے) بہترین تجربے کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ایم ڈی، شری پرکاش مگدوم نے 57 ویں 'افی'  کی تیاریوں اور کیے جانے والے مختلف اقدامات پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔ 'افی' کے فیسٹیول ڈائریکٹر جناب آشوتوش گوواریکر نے انتظامی کمیٹی کی سفارشات کا خیرمقدم کیا اور ماسٹر کلاسز، نوجوان فلم سازوں کے لیے مواقع، بھارت اور بیرون ملک سے شاندار فلموں کے انتخاب، اور بھارت سمیت دنیا بھر کے معروف فلم سازوں اور تخلیقی شخصیات کی شرکت کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

سیکرٹری آئی پی آر، حکومتِ گوا نے کمیٹی کو ریاستی حکومت کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ 57 ویں 'افی' کے لیے تمام ضروری سرگرمیوں کی بروقت تکمیل اور ہموار انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024Y71.jpg

انتظامی کمیٹی کے اراکین نے 'افی' کے لیے وسیع تر بین الاقوامی رسائی پر خصوصی زور دیا، جس کے تحت دنیا بھر سے شاندار فلموں کے انتخاب اور مختلف ممالک کے ممتاز فلم سازوں، فنکاروں اور تخلیقی پیشہ ور افراد کو مدعو کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس فیسٹیول کا تصور محض سنیما کے جشن کے طور پر نہیں کیا گیا، بلکہ اسے تخلیقی تبادلے، باہمی تعاون اور بھارت کی بڑھتی ہوئی تخلیقی معیشت کے فروغ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر بھی پیش کیا گیا ہے۔

انتظامی کمیٹی نے میلے کے کامیاب انعقاد کے لیے وزارتِ اطلاعات و نشریات، این ایف ڈی سی، حکومتِ گوا اور تمام تر متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی اور مسلسل باہمی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے اس اجتماعی اعتماد کا اظہار کیا کہ 57 ویں 'افی'  سنیما، تخلیقی صلاحیتوں، ثقافتی تبادلے اور عالمی تعاون کے لیے ایک سرکردہ بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرے گی، جبکہ ہندوستانی فلم سازوں اور تخلیقی پیشہ ور افراد کو دنیا کے ساتھ معنی خیز انداز میں جڑنے کے لیے مزید بہتر مواقع فراہم کرے گی۔

اس میٹنگ میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب چنچل کمار؛ مشہور فلم ساز اور میلے کے ڈائرکٹر جناب آشوتوش گواریکر؛ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے منیجنگ ڈائرکٹر  جناب پرکاش مگدم؛ حکومت گوا  کے ماتحت آئی پی آر کے سکریٹری؛ اور انتظامی کمیٹی کے معزز اراکین مثلاً متحرمہ بھاونا کھیر، رام سمپت، اپرنا پروہت، پریرنا سنگھ، نمیتا، سہاسنی منی رتنم، ابھیشک جین، سنتوش سیوان، گورَو بنرجی، آدتیہ بھٹ، پرشانت چوتھانی اور دھرم گلاٹی نے شرکت کی۔

***

ش ح –ا ب ن

U.No:2467


(रिलीज़ आईडी: 2302265) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , Malayalam , Assamese , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Tamil , Kannada