نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
برکس نوجوانوں اور کھیلوں کے وزراء کا اجلاس 22 اور 23 اگست 2026 کو وشاکھاپٹنم میں
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ 11 برکس رکن ممالک کے نوجوانوں اور کھیلوں کے وزرا ءپر مشتمل اجلاس کی صدارت کریں گے
برکس وزرائے کھیل کے اجلاس میں کھیلوں کی ٹیکنالوجی میں تعاون اور کھیلوں کی مصنوعات کی تیاری سے متعلق کانفرنس پر توجہ مرکوز کی جائے گی
برکس وزرائے نوجوانان کے اجلاس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی
प्रविष्टि तिथि:
21 AUG 2026 1:03PM by PIB Delhi
ہندوستان اپنی 2026 کی برکس صدارت کے تحت 22 اور 23 اگست 2026 کو بالترتیب آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں برکس نوجوانوں کے وزراء کے اجلاس اور برکس وزرائے کھیل کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ ان وزارتی اجلاسوں میں برکس کے تمام 11 رکن ممالک کے وزراء اور وفود کے سربراہان شرکت کریں گے، تاکہ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کا رہنما موضوع ’’لچک، اختراع، تعاون اور پائیداری کے لیے تعمیر‘‘ ہے، جو عوام مرکوز اور انسانیت کو اولین ترجیح دینے کے نقطۂ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ وزارتی اجلاس ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران منعقد ہونے والی ملاقاتوں اور بات چیت کو آگے بڑھائیں گے اور برکس رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ ان اجلاسوں کی صدارت کریں گے، جبکہ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے بھی اجلاس کی کارروائی میں شرکت کریں گی۔
وزارت نوجوانوں و کھیلوں کے اعلیٰ حکام، جن میں،سکریٹری یوتھ افیئر جناب سنیل پالیوال اور سکریٹری اسپورٹس شری ہری رنجن راؤ شامل ہیں،اس وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سرکاری پروگرام کے مطابق نوجوانوں کے وزرا ءکے اجلاس کے دوران ڈاکٹر منڈوایہ ملک کے بارے میں بتائیں گے اور محترمہ رکشا کھڈسے اختتامی کلمات ادا کریں گی۔
مورخہ22 اگست کو ہونے والے برکس نوجوانوں کے وزرائے اجلاس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اجلاس میں تعلیم، ہنرمندی، کاروباری صلاحیت، فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں برکس یوتھ کونسل کے اجلاس اور برکس یوتھ سمٹ سے سامنے آنے والی اہم سفارشات پر غور کیا جائے گا اور برکس کی آئندہ صدارتوں کے تحت تعاون کے مستقبل کے شعبوں کی نشاندہی کی جائے گی۔
توقع ہے کہ اجلاس کے اختتام پر برکس نوجوانوں کے وزارتی مشترکہ اعلامیے اور برکس نوجوانوں کے تعاون کے فریم ورک کو اپنایا جائے گا۔
مورخہ23 اگست کو ہونے والے برکس وزرائے کھیل کے اجلاس میں برکس کے 11 رکن ممالک کے کھیلوں کے وزرا ءاور وفود کے سربراہان شرکت کریں گے اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کریں گے۔
ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے تحت کھیلوں سے متعلق شعبے میں روایتی اور مقامی کھیلوں، کھیلوں کی ٹیکنالوجی، کھیلوں کی مصنوعات کی تیاری اور مشترکہ اعلامیے کو حتمی شکل دینے جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اجلاس کا اختتام برکس کھیلوں سے متعلق مشترکہ اعلامیے کو منظور کرنے کے ساتھ ہوگا۔
پروگرام میں برکس دوستی سائیکلنگ تقریب، برکس کے تمام 11 رکن ممالک کے نمائندوں کی جانب سے ملکی بیانات، دو طرفہ ملاقاتیں اور ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔
وزرائے کھیل کے اجلاس میں برازیل، چین، مصر، ایتھوپیا، ہندوستان، انڈونیشیا، ایران، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات کے وفود کے سربراہان اپنے خیالات پیش کریں گے، جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ اپنایا جائے گا۔
دونوں وزارتی اجلاس برکس ممالک کو ادارہ جاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے، تجربات اور بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کرنے اور ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے تحت نوجوانوں کی ترقی اور کھیلوں کے شعبے میں مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔
***
ش ح۔م ع ن۔ م ش
U- 2419
(रिलीज़ आईडी: 2301873)
आगंतुक पटल : 12