نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے نیشنل اسپورٹس ایوارڈز 2025 کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
18 AUG 2026 12:50PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے آج کھیلوں کے قومی ایوارڈز 2025 کا اعلان کیا۔
ہر سال کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلا افزائی کے لیے کھیلوں کے قومی ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔
سپریم کورٹ آف انڈیا کے سابق جج، جسٹس (ریٹائرڈ) ارون کمار مشرا کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے درج ذیل کھلاڑیوں، کوچز اور اداروں کو مختلف زمروں کے تحت ایوارڈز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کھیلوں اور مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈز 2025
’کھیلوں اور مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈ‘گزشتہ چار برسوں کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور قیادت کی صلاحیت، کھیل کے جذبے اور نظم و ضبط کے اعلیٰ معیار پیش کرنے پر دیا جاتا ہے۔
|
نمبر شمار
|
کھلاڑی کا نام
|
کھیل کا شعبہ (ڈسپلن)
|
|
1
|
جناب تیجسون شنکر
|
ایتھلیٹکس
|
|
2
|
جناب محمد اجمل وی
|
ایتھلیٹکس
|
|
3
|
محترمہ پرینکا گوسوامی
|
ایتھلیٹکس
|
|
4
|
محترمہ ٹریسا جولی
|
بیڈمنٹن
|
|
5
|
محترمہ پلیلا گایتری گوپی چند
|
بیڈمنٹن
|
|
6
|
جناب نریندر
|
باکسنگ
|
|
7
|
جناب ودیت سنتوش گجراتی
|
شطرنج
|
|
8
|
محترمہ دیویا جتیندر دیشمکھ
|
شطرنج
|
|
9
|
جناب دھنوش سریکانت
|
ڈیف شوٹنگ
|
|
10
|
محترمہ لالریمسیامی
|
ہاکی
|
|
11
|
جناب راجکمار پال
|
ہاکی
|
|
12
|
جناب سرجیت
|
کبڈی
|
|
13
|
محترمہ پوجا
|
کبڈی
|
|
14
|
جناب رودرنش کھنڈیلوال
|
پیرا شوٹنگ
|
|
15
|
محترمہ ایکتا بھیان
|
پیرا ایتھلیٹکس
|
|
16
|
جناب اروند سنگھ
|
روئنگ
|
|
17
|
جناب اکھل شیورن
|
شوٹنگ
|
کھیلوں اور مقابلوں میں شاندار کارکردگی کے لیے ارجن ایوارڈز (لائف ٹائم) 2025
’ارجن ایوارڈ (لائف ٹائم)‘ان کھلاڑیوں کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کے لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی کارکردگی کے ذریعے کھیلوں میں اپنا تعاون دیا ہے اور اپنے سرگرم اسپورٹنگ کیریئر سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کھیلوں کے فروغ میں مسلسل اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔
|
نمبر شمار
|
کھلاڑی کا نام
|
کھیل کا شعبہ (ڈسپلن)
|
|
1
|
جناب آئی ارومینیاگم
|
فٹبال
|
کھیلوں اور مقابلوں میں شاندار کوچز کے لیے دروناچاریہ ایوارڈ 2025
’کھیلوں اور مقابلوں میں شاندار کوچز کے لیے دروناچاریہ ایوارڈ‘ان کوچز کو دیا جاتا ہے جنہوں نے مسلسل شاندار اور قابلِ تحسین خدمات انجام دی ہوں اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے اہل بنایا ہو۔
|
نمبرشمار
|
کوچ کا نام
|
کھیل کا شعبہ (ڈسپلن)
|
|
1
|
جناب پرویر سنگھ
|
ایتھلیٹکس
|
|
2
|
جناب چھوٹے لال یادو
|
باکسنگ
|
|
3
|
محترمہ نیہا نند کمار چوان
|
شوٹنگ
|
لائف ٹائم زمرہ:
|
نمبر شمار
|
کوچ کا نام
|
کھیل کا شعبہ (ڈسپلن)
|
|
1
|
جناب دھرمیندر سنگھ یادو
|
باکسنگ
|
|
2
|
جناب وریندر کمار
|
کشتی
|
راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2025
راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2025 کارپوریٹ اداروں (سرکاری/پرائیویٹ) اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے شعبے میں نمایاں رول ادا کیا ہو۔ ۔
|
نمبر شمار
|
ادارے کا نام
|
|
1
|
آرمی پیرا لمپک نوڈ، پُنے
|
مذکورہ بالا ایوارڈز کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی تھیں اور کھلاڑیوں/کوچز/اداروں کو ایک مخصوص آن لائن پورٹل کے ذریعے خود درخواست دینے کی اجازت دی گئی تھی۔
اس سال ان ایوارڈز کے لیے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن پر جسٹس (ریٹائرڈ) مشرا کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے غور کیا، جس میں نامور کھلاڑی، اسپورٹس جرنلزم کا تجربہ رکھنے والے افراد اور اسپورٹس ایڈمنسٹریٹرز شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م ۔ع ن)
U. No. 2266
(रिलीज़ आईडी: 2300792)
आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Assamese
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam