وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آتم نربھر بھارت: دفاعی پیداوار کے محکمے نے  حکمتِ عملی کے لحاظ سے 405اہم اشیا پر مشتمل اہم اشیاء کی چھٹی مثبت ملکی فہرست (پی آئی ایل) جاری کر دی ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 AUG 2026 11:15AM by PIB Delhi

وزارتِ دفاع کے دفاعی پیداوار کے محکمے نے حکمتِ عملی کے لحاظ سے 405 اہم اشیا پر مشتمل اہم اشیاء کی چھٹی مثبت ملکی فہرست جاری کی ہے، جن میں تقریباً 3,070 کروڑ روپے کی کاروباری صلاحیت کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ اس فہرست میں لائن ری پلیسبل یونٹس، ذیلی نظام، ذیلی اسمبلیاں، اسپیئرز، پرزے اور خام مال شامل ہیں۔ ان میں بھارتی کوسٹ گارڈ کی 16 اشیا اور دفاعی شعبے کی سرکاری کمپنیوں کی 389 اشیا شامل ہیں۔ ان اشیا کا تعلق دفاعی پلیٹ فارموں اور نظاموں کی ایک بڑی تعداد سے ہے، جن میں شامل ہیں:

  • فضائی پلیٹ فارم، جیسے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر، لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر، ایس یو-30 ایم کے آئی، لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ اور اے ایل-31 ایف پی انجن
  • بکتر بند پلیٹ فارم، جن میں ٹی-72، ٹی-90 اور بی ایم پی-2 شامل ہیں
  • جنگی بحری جہاز
  • میزائل نظام، جیسے کونکورس-ایم، انوار اور ایم آر ایس اے ایم
  • دفاعی الیکٹرانکس، جن میں ریڈار، سونار، فائر کنٹرول نظام اور سیٹلائٹ مواصلاتی نظام شامل ہیں
  • ہائی ایکسپلوسیو اینٹی ٹینک گولہ بارود اور دیگر اہم دفاعی سازوسامان

اہم اشیاء کی چھٹی مثبت ملکی فہرست کا پی ڈی ایف دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اشیا کی تفصیلی فہرست سریجن پورٹل (srijandefence.gov.in)پر بھی دستیاب ہے۔ ہر شے کی گھریلو تیاری کی ایک متوقع مدت مقرر کی گئی ہے۔ مقامی طور پر کامیاب تیاری کے بعد ان اشیا کی خریداری بھارتی صنعت سے کی جائے گی۔ دفاعی شعبے کی سرکاری کمپنیاں اور بھارتی کوسٹ گارڈ مختلف طریقوں کے ذریعے مقامی کاری عمل میں لائیں گے، جن میں ان کابنانےکاطریقۂ کار اور اندرونِ ملک ترقی شامل ہے۔ اس عمل میں صنعت، بالخصوص بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کی شرکت کو فروغ دیا جائے گا۔

اہم اشیا کی یہ چھٹی مثبت ملکی فہرستآتم نربھر بھارتاقدام کے تحت دفاعی سازوسامان کی تیاری میں خود انحصاری کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ اس سے بھارتی صنعت کے لیے مواقع مزید وسیع ہونے، ملکی دفاعی مینوفیکچرنگ کے نظام کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری اور اختراع کو فروغ دینے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

دفاعی پیداوار کے محکمے نے اگست 2020 میں سریجن دفاعی پورٹل کا آغاز ایک مخصوص پلیٹ فارم کے طور پر کیا تھا، جس کے ذریعے دفاعی شعبے کی سرکاری کمپنیوں اور مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کی جانب سے دفاعی اشیا سمیت بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں اور نئی قائم ہونے والی کمپنیوں کے لیے، مقامی طور پر تیار کرنے اور پیداوار کے مقصد سے پیش کی جاتی ہیں۔ پورٹل کے آغاز سے جون 2026 تک، دفاعی شعبے کی سرکاری کمپنیوں اور مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز نے مقامی کاری کے لیے 33,000 سے زائد دفاعی اشیا پیش کی ہیں۔ ان میں پہلی پانچ مثبت مقامی کاری فہرستوں کے تحت شامل کی گئی 5,012 اشیا بھی شامل ہیں۔

15,700 سے زائد دفاعی اشیا کی کامیابی کے ساتھ مقامی سطح پر تیاری کی جا چکی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقریباً 9,000 کروڑ روپے کی درآمدی متبادل قدر حاصل ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، دفاعی شعبے کی سرکاری کمپنیوں نے مارچ 2026 تک ملکی سپلائرز کو تقریباً 10,000 کروڑ روپے کے خریداری آرڈر بھی دیے ہیں، جن میں اندرونِ ملک  پیداوار کے آرڈر بھی شامل ہیں۔

*****

ش   ح، ع ح۔ ج

UNO-2261


(रिलीज़ आईडी: 2300763) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam