ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
برکس کے رکن ممالک کے سینئر حکام نے نئی دہلی میں انوائرمنٹ ورکنگ گروپ اورماحولیاتی تبدیلی وپائیدار ترقی سے متعلق کانٹیکٹ گروپ کی اہم ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا
प्रविष्टि तिथि:
17 AUG 2026 11:40AM by PIB Delhi
ہندوستان کی برکس صدارت 2026 کے تحت، انوائرمنٹ ورکنگ گروپ اورماحولیاتی تبدیلی وپائیدار ترقی سے متعلق کانٹیکٹ گروپ کے سینئر حکام کا اجلاس 17 اگست 2026 کو بھارت منڈپم، نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت حکومتِ ہند کی وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) کے سکریٹری جناب تنمے کمار نے کی۔ اس اجلاس میں برکس کے رکن ممالک نے شرکت کی جن میں وفاقی جمہوریہ برازیل، عوامی جمہوریہ چین، عرب جمہوریہ مصر، وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا، جمہوریہ انڈونیشیا، اسلامی جمہوریہ ایران، روس ، جمہوریہ جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
اپنے کلیدی خطاب میں صدرِ اجلاس نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، برکس اتحاد اقتصادی بات چیت سے آگے بڑھ کر ماحولیات کو درپیش سنگین چیلنجوں، بشمول بڑھتی ہوئی آلودگی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان اور عالمی حرارت جیسے فوری عالمی مسائل کے حل کے لیے اپنے نقطہ نظر کو واضح کرنے کا ایک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’پائیدار ترقی، موسمیاتی مطابقت، وسائل کی کارکردگی اور سرکلر اکانومی، نیز ماحولیاتی نظم ونسق سے مطابقت کے لحاظ سے ہماری شراکت داری میں وسعت آئی ہے۔‘‘
صدرِ اجلاس نے بتایا کہ برکس 2026 کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن سے رہنمائی ملی ہے کہ انسانیت کو ترجیح دینے والے نقطہ نظر کو آگے بڑھاتے ہوئے عالمی تعاون کو عوام پر مرکوز رہنا چاہیے۔ اس وژن کی جھلک برکس صدارت کے موضوع - 'استحکام، اختراع، تعاون اور پائیداری کی تعمیر'میں ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان نے ماحولیاتی اقدامات کو ایسے طریقوں سے آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے جو ماحولیاتی پائیداری کو ترقیاتی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ کرنے والے ہیں۔
ہندوستان کی برکس صدارت کے دوران، انوائرمنٹ ورکنگ گروپ اور کانٹیکٹ گروپ آن کلائمیٹ چینج اینڈ سسٹینبل ڈیولپمنٹ نے باہم مربوط چار ترجیحی شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا ہے: پائیدار طرزِ زندگی کا فروغ؛ شجرکاری، جنگل کی آگ کا نظم اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت؛ سرکلر اکانومی اور ایڈپٹیشن۔
صدرِ اجلاس نے کہا کہ یہ ترجیحات برکس کے رکن ممالک کو درپیش مشترکہ ماحولیاتی چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کے لیے اجتماعی دانشمندی اور طاقت دونوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ اس بات کے متفقہ اعتراف کو ظاہر کرتی ہیں کہ موسمیاتی استحکام، ماحولیاتی نظام کی بحالی، وسائل کی کارکردگی اور پائیدار ترقی جیسے چیلنج آپس میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں، جن کے لیے الگ تھلگ اقدامات کے بجائے جامع اور مربوط ردِعمل کی ضرورت ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ ہندوستان کی صدارت کے آغاز سے لے کر اب تک، رکن ممالک نے ورچوئل طور پر 21 موضوعاتی اور مذاکراتی اجلاسوں، 10 دوطرفہ مشاورتوں، 2 موضوعاتی مکالموں اور 2 تکنیکی ویبنار میں حصہ لیا، جو مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے غیر معمولی سطح کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ان طویل اور مسلسل مذاکرات کا اختتام آج منعقد ہونے والے سینئر حکام کے اجلاس کے دوران اہم ترجیحات پر اتفاقِ رائے قائم کرنے کے ساتھ ہوگا۔
اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے، صدرِ اجلاس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تعاون اور باہمی احترام کا جو جذبہ اب تک اجتماعی مکالموں اور بات چیت نمایاں رہا ہے، وہی آج کے مذاکرات کی بھی رہنمائی کرتا رہے گا۔ برکس کے وزرائے ماحولیات کی 12ویں میٹنگ کل نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ہے۔
برکس کے رکن ممالک سے آئے ہوئے شریک وفود نے برکس کے صدر کی حیثیت سے ہندوستان کی کامیاب قیادت اور باہمی احترام، اعتماد اور اتفاقِ رائے پر مبنی فیصلے کرنے کے ماحول کے تحت ترجیحی شعبوں پر بامعنی بات چیت کے ذریعے تمام فریقوں کو ایک ساتھ لانے پر ہندوستان کو مبارکباد دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش ع ۔ع ن)
U. No.2198
(रिलीज़ आईडी: 2300343)
आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam