صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے سال 2024 اور 2025 کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپس اور سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز پیش کیے


فن کار ہندوستانی روایت کے امین، ہماری اجتماعی یادداشت کے محافظ اور مستقبل کے ہمارے وژن کے تخلیق کار ہیں: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو

प्रविष्टि तिथि: 13 AUG 2026 3:23PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (13 اگست 2026) نئی دہلی میں منعقدہ تقریب میں سال 2024 اور 2025 کے لیے ممتاز فن کاروں کو سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپس اور سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز پیش کیے۔

PR113082026MCN4.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ  ہندنے کہا کہ آج اعزاز سے نوازے جانے والے فنکار اجتماعی طور پر ہندوستان کا ایک ایسا ثقافتی نقشہ پیش کرتے ہیں جو اس سرزمین کی مقامی کہانیوں اور گیتوں سے بُنا ہوا ہے؛ ایک ایسا نقشہ جس میں اس متنوع ملک کے رقص اور تہوار سمائے ہوئے ہیں اور جس میں صدیوں کے دوران پروان چڑھنے والی اس کی زبانوں اور بولیوں کی یادیں محفوظ ہیں۔

PR21308202670QD.jpg

صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہمارے پاس موسیقی کی بے شمار روایات، رقص کے متنوع انداز اور لوک تھیٹر کی لاتعداد اصناف موجود ہیں۔ ہندوستانی ثقافت اپنی سرزمین سے گہری جڑیں رکھتی ہے۔ یہاں کے متنوع کھانوں، ملبوسات، رقص کی مختلف اصناف اور موسیقی سبھی فطرت سے متاثر ہیں۔ فنکار چہچہاتے ہوئے پرندوں، بل کھاتے اور شور مچاتے آبشاروں، درختوں اور ہری بھری نباتات، بادلوں اور دریاؤں سے تحریک حاصل کرکے اپنے رقص اور موسیقی کے ذریعے فن کا اظہار کرتے ہیں۔ تنوع اور اتحاد کا یہ رشتہ ہمارے فنون کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے۔

PR313082026EP4J.jpg

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے متنوع فنون کی روایت کو آگے بڑھانے میں گرو-ششیہ روایت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے فنون کے لیے گرو سب سے اہم کتاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آج کے تیزی سے بدلتے دور میں ہمارے بہت سے لوک فنون کے معدوم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ یہ نہایت ضروری ہے کہ ایسے فنون کو صرف دستاویزی شکل دینے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ انہیں زندہ اور برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ سنگیت ناٹک اکادمی اسی مقصد کے تحت ‘کلا دکشا’ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔ انہوں نے سینئر فنکاروں پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کی تربیت اور رہنمائی کے لیے منظم اور باقاعدہ کوششیں کریں۔

PR413082026ANGV.jpg

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ فن کی اقدار اور حساسیت کے ذریعے زندگی کو مالا مال کرنے کے لیے فطرت کو سب سے فطری تربیت گاہ سمجھا جاتا ہے۔ لوک اور قبائلی فنون زندگی کے لیے فطری جوش و جذبے اور فطرت کے ساتھ گہرے رشتے کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان فنون میں برادری کی یادداشت اور اجتماعی شعور کا بے ساختہ اظہار ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوک فنون ہندوستان کی ثقافتی شناخت کی ایک اہم بنیاد ہیں۔

صدرِ جمہوریہ نے سنگیت ناٹک اکادمی فیلوشپس اور سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈز حاصل کرنے والے تمام فنکاروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی روایت کے علم بردار کی حیثیت سے وہ ہماری اجتماعی یادداشت کے محافظ اور مستقبل کے وژن کے تخلیق کار ہیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ سنگیت ناٹک اکادمی کو ہندوستان کی سافٹ پاور کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے وقتوں میں بھی یہ ادارہ ہندوستان کی ثقافتی توانائی سے پوری دنیا کو مالا مال کرتا رہے گا۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

***

ش ح۔ ش آ۔ت ع

U-2025


(रिलीज़ आईडी: 2298929) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Bengali , English , हिन्दी , Marathi , Punjabi , Gujarati , Odia , Kannada , Malayalam