بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کی وزارت اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط، بھارت کی جغرافیائی شناخت (جی آئی) مصنوعات کو تجارتی سطح پر فروغ دینے اور عالمی منڈی تک رسائی میں تیزی لانے کا عزم
بھارت جی آئی بینرکا لانچ: ایم ایس ایم ای کی وزارت اور ڈی پی آئی آئی ٹی علاقائی جی آئی مصنوعات کو او این ڈی سی اور جی ای ایم پر دستیاب کرائیں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 AUG 2026 11:55AM by PIB Delhi
بھارت کی جغرافیائی شناخت (جی آئی) رکھنے والی مصنوعات کے بھرپور ورثے میں موجود معاشی امکانات کو بروئے کار لانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت اور تجارت و صنعت کی وزارت کے تحت صنعت و اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے 5 اگست 2026 کو نئی دہلی کے وانِجیہ بھون میں ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔اس مفاہمت نامے پر ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ڈائریکٹر جناب محمد سالک پرویز اور ڈی پی آئی آئی ٹی کے شعبۂ دانشورانہ املاک کے ڈائریکٹر جناب کرن تھاپر نے دونوں اداروں کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں دستخط کیے۔
WBK6.jpeg)
ڈی پی آئی آئی ٹی بھارت میں جغرافیائی شناخت (جی آئی) کی مصنوعات کی رجسٹریشن اور قانونی تحفظ کے لیے متعلقہ مرکزی محکمہ ہے، جو جغرافیائی شناخت رکھنے والی اشیا کی رجسٹریشن اور تحفظ کے قانون، 1999 کے تحت یہ ذمہ داری انجام دیتا ہے۔ دوسری جانب، وزارتِ ایم ایس ایم ای ملک بھر میں مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز، روایتی صنعتوں اور دستکاروں کی ترقی، مالی استحکام اور مجموعی فروغ کے لیے ذمہ دار مرکزی وزارت ہے۔دونوں فریق اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ جی آئی کی قانونی رجسٹریشن علاقائی شناخت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، تاہم ان مصنوعات کی معاشی قدر کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کے لیے مقامی دستکاری کو وسیع پیمانے پر تجارتی طور پر قابلِ عمل اور برآمد کے لیے تیار کاروباری سرگرمیوں میں تبدیل کرنا ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت، اس مفاہمت نامے کے ذریعے بھارتی جی آئی مصنوعات کی تجارتی فروغ، معیار کو یکساں بنانے اور منڈیوں تک رسائی میں تیزی لانے کے لیے باہمی تعاون کا ایک جامع طریقۂ کار قائم کیا گیا ہے۔ اس سے مقامی دستکاروں، بُنکروں اور مصنوعات تیار کرنے والوں کے روزگار اور آمدنی میں بہتری آئے گی، جبکہ ملک میں ایک ضلع، ایک مصنوعات (او ڈی او پی) کے نظام کو بھی مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
دونوں ادارے مشترکہ طور پر ایسے اقدامات کریں گے جن کے تحت اپنے پروگراموں اور سرگرمیوں میں ایک ضلع، ایک مصنوعات (او ڈی او پی) کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جغرافیائی شناخت (جی آئی) رکھنے والی مصنوعات کے گروپوں اور مجاز صارفین کو ڈیجیٹل تجارت کے لیے کھلے نیٹ ورک (او این ڈی سی) اور سرکاری ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پر ’’بھارت جی آئی‘‘ کے خصوصی نام سے رجسٹر کرانے میں باہمی تعاون کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ، جی آئی مصنوعات کی ملکی اور عالمی سطح پر تشہیر اور مارکیٹنگ کے لیے قومی و بین الاقوامی تجارتی نمائشوں، خریدار و فروخت کنندہ ملاقاتوں اور دیگر نمائشوں میں خصوصی جی آئی پویلینز قائم کرنے کے لیے دونوں ادارے مشترکہ طور پر مالی تعاون بھی فراہم کریں گے۔
یہ مفاہمت نامہ صنعت و اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی دانشورانہ املاک کے تحفظ سے متعلق ذمہ داریوں اور بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کی کاروباری اداروں کی ترقی سے متعلق ذمہ داریوں کو ہم آہنگ کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ اس تعاون سے دستکاروں، بُنکروں اور مصنوعات تیار کرنے والے گروہوں کی صلاحیت سازی، ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی اور منڈیوں تک بہتر رسائی کے ذریعے بھارت میں جغرافیائی شناخت (جی آئی) کے نظام کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ، یہ اقدام جی آئی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح کی اعلیٰ معیار کی منڈیوں سے جوڑنے میں بھی معاون ثابت ہوگا اور خود کفیل بھارت اور مقامی مصنوعات کے فروغ کے تصور کو تقویت دے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ع و۔ع ن)
U. No. 1794
(ریلیز آئی ڈی: 2297516)
وزیٹر کاؤنٹر : 42
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Gujarati
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam