وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

یومِ آزادی کی تقریبات 2026 ’وندے ماترم کے 150 سال‘ اور ’وکست بھارت@2047 کے لیے یووا شکتی‘ کے موضوع پر ہوں گی


پہلی بار تاریخی لال قلعے کی فصیل سے ’وندے ماترم‘ پیش کیا جائے گا

وزیراعظم قومی پرچم لہرائیں گے اور قوم سے خطاب کریں گے

تقریب میں شرکت کے لیے تقریباً 5,000 خصوصی مہمان مدعو کیے گئے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 AUG 2026 5:48PM by PIB Delhi

ملک 15 اگست 2026 کو اپنا 80واں یومِ آزادی منائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نئی دہلی کے تاریخی لال قلعے سے یومِ آزادی کی تقریبات کی قیادت کریں گے۔10 اگست 2026 کو نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کہا کہ چونکہ 2026 میں قومی نغمہ ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہورہے ہیں، اس لیے آزادی کی جدوجہد کے دوران لاکھوں لوگوں کو تحریک دینے والے اس قومی نغمے کو پہلی بار لال قلعے کی فصیل سے پیش کیا جائے گا، جو اس کی دیرپا وراثت کو خراج پیش کرنے کے مترادف ہوگا۔

ض

وزیراعظم کی لال قلعے آمد پر ’وندے ماترم‘ پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ قومی پرچم لہرائیں گے اور قوم سے روایتی خطاب کریں گے۔ دفاعی سکریٹری نے مزید کہا کہ اس سال کی تقریبات میں ’یووا شکتی‘ کو بھی نمایاں کیا جائے گا اور 2047 تک وکست بھارت کی تعمیر میں ملک کے نوجوانوں کے کردار کو تسلیم کیا جائے گا۔

’وندے ماترم‘ کے 150 سال

پھولوں کی سجاوٹ میں ’وندے ماترم‘ کو نمایاں کیا جائے گا۔ لال قلعے کی فصیل کے سامنے گیان پتھ پر این سی سی کے 2,500 لڑکے اور لڑکی کیڈٹس اور ’مائی بھارت‘ کے رضاکار ’وندے ماترم‘ کی شکل بنائیں گے۔ بھارتی فضائیہ کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ’وندے ماترم‘ کے 150 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک بینر لے کر لال قلعے پر موجود لوگوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرے گا۔

فوجی بینڈ کی پرفارمنس

آزادی کی جدوجہد کے دوران نسلوں کو متحد اور تحریک دینے والے قومی نغمے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 8 اگست 2026 سے ملک بھر میں مختلف فوجی بینڈ کی پرفارمنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ فوج، بحریہ، فضائیہ، بھارتی کوسٹ گارڈ، این سی سی، مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، بھارت تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی)، مرکزی صنعتی سلامتی فورس (سی آئی ایس ایف)، مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی)، سرحدی سلامتی فورس (بی ایس ایف)، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (آئی ڈی ایس)، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) اور آسام رائفلز کے بینڈ ملک کے 343 اہم مقامات پر پرفارمنس پیش کریں گے۔ یہ سلسلہ 15 اگست 2026 تک جاری رہے گا۔ شہریوں میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے ان مقامات پر عوام کے داخلے کی اجازت ہوگی۔

یووا شکتی: وکست بھارت @2047 کے سفر کی قیادت

یومِ آزادی کی تقریبات 2026 میں مختلف شعبوں میں نوجوانوں کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ بین الاقوامی فزکس، کیمسٹری، بایولوجی اور ریاضی اولمپیاڈ 2026 کے 19 تمغہ جیتنے والے طلبہ کی کامیابیاں سائنس کے میدان میں ’یووا شکتی‘ کی مثال ہیں۔ انہیں تقریب میں مدعو کیا گیا ہے اور وہ لال قلعے کی فصیل پر موجود ہوں گے۔

لال قلعے کے پس منظر میں ویو کٹرز کے ذریعے ہندوستان کی جوہری اور خلائی ٹیکنالوجی میں پیش رفت کو نمایاں کیا جائے گا، جبکہ گارڈ آف آنر کے مقام پر پھولوں کی سجاوٹ کے ذریعے 2047 تک وکست بھارت کے سفر کو دکھایا جائے گا۔

خصوصی مہمان

تقریباً 5,000 خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، جو زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ملک کے وکست بھارت کے سفر میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

  • قومی اختراعی پروگراموں کے تحت نوجوان اختراع کار
  • وزیراعظم انٹرن شپ اسکیم کے بہترین انٹرنز
  • مختلف اسکیموں کے تحت معاونت حاصل کرنے والے بہترین اسٹارٹ اپس
  • پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تربیت یافتہ نوجوان
  • اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ کے تحت معاونت حاصل کرنے والے بہترین اسٹارٹ اپس
  • بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ’مائی بھارت‘ رضاکار
  • نمستے، پی ایم اجے اور سیڈ اسکیموں کے استفادہ کنندگان
  • مختلف کوئز اور مقابلوں کے ذریعے منتخب دہلی کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ

وکست بھارت @2047 کے لیے کاروباری افراد، اختراع کاروں اور نچلی سطح پر کام کرنے والے افراد کی خدمات کو خراج پیش کرتے ہوئے درج ذیل شعبوں سے بھی خصوصی مہمان مدعو کیے گئے ہیں:

  • بین الاقوامی یوگا ڈے کے رضاکار
  • پی ایم مدرا یوجنا کے تحت خواتین کاروباری افراد
  • پی ایم اے وائی (اربن) کے بہترین کارکردگی والے استفادہ کنندگان
  • مختلف شعبوں کے اختراع کار اور سائنس دان
  • دہلی میں بھارت ٹیکسی کے سارتھی، کیب ڈرائیور اور ٹیکسی ڈرائیور
  • پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے مستفیدین
  • پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت کاریگر
  • پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم-ایس وائی ایم) یوجنا کے بہترین کارکردگی والے استفادہ کنندگان
  • پردھان منتری متسیا کسان سمردھی سہ یوجنا (پی ایم-ایم کے ایس ایس وائی) کے بہترین کارکردگی والے کسان

خصوصی مہمانوں میں وہ خاموش خدمت گار بھی شامل ہوں گے جو دوسروں کی کامیابی میں مدد کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ یومِ آزادی پر ان کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے درج ذیل شعبوں سے بھی مہمان مدعو کیے گئے ہیں:

  • پی ایم سواندھی کے تحت اسٹریٹ وینڈرز
  • سوچھ بھارت مشن کے تحت شہری صفائی کارکن
  • بہترین کارکردگی والے دہلی میٹرو کارکن
  • کرتویہ پتھ اور سینٹرل وسٹا کے بہترین کارکردگی والے کارکن
  • دہلی کے سرکاری اسپتالوں کے نرسنگ آرڈرلیز (وارڈ اٹینڈنٹس) اور دیگر عملہ

مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1,500 سے زیادہ دہلی میں مقیم افراد کو بھی روایتی لباس میں ملبوس ہوکر عظیم الشان تقریب دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ وہ لال قلعے میں ہندوستان کے تنوع کی عکاسی کریں گے۔

مقابلوں کے ذریعے بچوں کی شرکت

یومِ آزادی سے قبل وزارت دفاع نے ’مائی گو‘ کے اشتراک سے کوئز اور مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا۔ ان میں ’2047 تک وکست بھارت کی تعمیر میں اے آئی کا کردار‘ کے موضوع پر مضمون نویسی، ’ہندوستان 1947 بمقابلہ ہندوستان 2047‘ کے موضوع پر مصوری اور آن لائن کوئز مقابلوں کا سلسلہ شامل تھا۔

آن لائن کوئز کے موضوعات میں ’ہندوستان کا آئین: بنیادی حقوق، فرائض، اہم دفعات اور معمار‘، ’ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں خواتین: رانی لکشمی بائی سے سروجنی نائیڈو تک‘، ’جدید ہندوستان کے اہم سنگ میل: تکنیکی ترقی اور خلائی ٹیکنالوجی میں کامیابیاں‘ اور ’جوہری ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی کامیابی کی داستان‘ شامل تھے۔ ان مقابلوں کے تقریباً 600 فاتحین بھی تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

دیگر وزارتیں اور محکمے، قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت اور دہلی پولیس بھی شہریوں کو قومی تہوار کی تقریبات میں شامل کرنے کے لیے مختلف آن لائن اور آف لائن کوئز اور سرگرمیوں کا انعقاد کر رہے ہیں۔

عوامی سہولیات

  • کلوک روم کی سہولت: عوام کی سہولت کے لیے چھ مقامات پر 25 کلوک روم قائم کیے گئے ہیں۔
  • ہیلپ ڈیسک پر رضاکار: 200 رضاکار، جن میں ’مائی بھارت‘ کے 100 اور این سی سی کے 100 رضاکار شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کے ساتھ زائرین کو ان کے مخصوص مقامات تک پہنچنے میں مدد کریں گے۔
  • وہیل چیئر کی سہولت: ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے میٹرو اسٹیشنوں اور پارکنگ مقامات پر این سی سی کیڈٹس 20 وہیل چیئرز کے ساتھ موجود رہیں گے۔
  • میٹرو خدمات: 15 اگست کو صبح 4 بجے سے میٹرو سروس شروع ہوگی۔ تمام مدعو مہمانوں کے لیے میٹرو سفر مفت ہوگا اور ای-دعوت نامے کے ساتھ میٹرو کیو آر کوڈ فراہم کیے جائیں گے۔
  • پریڈ گراؤنڈ میں پارکنگ: درست پارکنگ پاس یا لیبل رکھنے والے افراد کے لیے پارکنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
  • پیدل چلنے والوں کے لیے ریمپ: بالائی سبھاش مارگ سے نچلے سبھاش مارگ تک پیدل آمدورفت کو آسان بنانے کے لیے مضبوط ریمپ اور سیڑھیاں نصب کی گئی ہیں۔
  • گوگل اور میپلس میپس کا استعمال: مرکزی تقریب کے روز ٹریفک پابندیوں کی معلومات گوگل اور میپلس میپس پر دستیاب ہوں گی۔
  • بارش سے بچاؤ کے لیے پونچوز: موسم کی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر مادھو داس پارک اور 15 اگست پارک میں تمام مدعو مہمانوں کے علاوہ فصیل پر موجود معزز مہمانوں کو بھی بارش سے بچاؤ کے پونچوز فراہم کیے جائیں گے۔

دعوت نامہ: عوامی خدمت اور فرض سے وابستگی

وزیراعظم نے ’سیوا تیرتھ‘ کو قوم کے نام وقف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’سیوا تیرتھ‘ فرض، ہمدردی اور ’نیشن فرسٹ‘ کے اصول سے وابستگی کی ایک روشن اور مؤثر علامت ہے۔ یہ نسلوں کو بے لوث خدمت اور عوامی بہبود کے لیے انتھک محنت کی راہ پر چلنے کی ترغیب دے گا۔

اسی جذبے کے تحت اس سال مرکزی تقریب کے دعوت ناموں پر ’سیوا تیرتھ‘ کو نمایاں کیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لیے لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب ملے۔ دعوت نامے پر دھرم چکر فرض کی مسلسل ادائیگی اور بے لوث عمل کی دائمی گردش کی علامت ہے۔

سوچھتا مہم

فرض سے وابستگی کے جذبے کے تحت اس سال تقریب کے بعد لال قلعے میں این سی سی کیڈٹس اور ’مائی بھارت‘ رضاکاروں کی شرکت سے سوچھتا مہم چلائی جائے گی۔ اس کا مقصد شائقین کے منتشر ہونے کے بعد اسی روز منظم طریقے سے صفائی اور کچرا ہٹانا اور سوچھ بھارت ابھیان کا پیغام دینا ہے۔ مہم کے ذریعے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ تقریب کے فوراً بعد ملک بھر سے آنے والے زائرین کے لیے لال قلعہ دستیاب رہے۔

نشستوں کے مقامات کے نام

وی آئی پی کلچر کے خاتمے اور پانی کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے یومِ جمہوریہ 2026 میں نشستوں کے انکلوژرز کے نام دریاؤں کے نام پر رکھے گئے تھے۔ یومِ آزادی کی تقریبات کے لیے نشستوں کے انکلوژرز کے نام ہندوستان کی اہم جھیلوں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

نکاسی آب کا انتظام

یومِ آزادی کی تقریب کے دوران ممکنہ بارش کے پیش نظر پانی کے جمع ہونے اور بہاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں لال قلعے اور اس کے اطراف کے علاقوں میں نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کی مکمل صفائی کی جا رہی ہے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 1760 )


(ریلیز آئی ڈی: 2297409) وزیٹر کاؤنٹر : 81