خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دستکاری کے قومی دن کےموقع پر مرکزی وزیر محترمہ انّا پورنا دیوی کی شہریوں سے ہندوستانی دستکاری مصنوعات اپنانے کی اپیل

प्रविष्टि तिथि: 07 AUG 2026 2:13PM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انّا پورنا دیوی نے دستکاری کے قومی دن کے موقع پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستانی دستکار ی کی مصنوعات کو اپنائیں اور ملک کے بُنکروں اور کاریگروں کا احترام کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستانی دستکاری صرف کپڑا نہیں ہے، بلکہ یہ ہماری ثقافت، ہماری روایات اور لاکھوں بُنکر خاندانوں کی روزی روٹی کی بنیاد ہے۔

انہوں نے سبھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ دستکاری مصنوعات کے ساتھ ویڈیوز شیئر کریں اور دستکاری کے قومی دن کو عوامی تحریک کی شکل دینے میں اپنا تعاون دیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس دن مقامی مصنوعات کو ترجیح دینے کے عزم کو مزید مضبوط کریں اور ہندوستانی دستکاری مصنوعات کو اپناتے ہوئے اپنے کاریگروں کے وقار  میں اضافہ کریں۔

***

ش ح۔ ع و۔ م الف

U. No- 1550


(रिलीज़ आईडी: 2295958) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu