ٹیکسٹائلز کی وزارت
صدرِ جمہوریہ ہند کے ہاتھوں 7 اگست کو 12ویں قومی یومِ دستکاری تقریبات کے موقع پر نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ 2025 پیش کیے جائیں گے
ہندوستان کے دستکاری شعبے میں بہترین کارکردگی کے اعزاز میں 22 سنت کبیر اور نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ پیش کیے جائیں گے
प्रविष्टि तिथि:
06 AUG 2026 4:42PM by PIB Delhi
وزارتِ ٹیکسٹائل، 7 اگست 2026 کو نئی دہلی کے راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر (آر بی سی سی) میں 12واں قومی یومِ ہینڈلوم منائے گی، اس موقع پر حکومت ملک کی شاندار دستکاری وراثت کے تحفظ، فروغ اور استحکام کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہی ملک کی ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں ہینڈلوم بنکربرادری کی گراں قدر خدمات کو بھی تسلیم کیا جائے گا۔
معزز صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو اس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی اور سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈ اور نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ 2025 پیش کریں گی۔اس تقریب میں مرکزی وزیرِ ٹیکسٹائل جناب گری راج سنگھ، وزیرِ مملکت برائے ٹیکسٹائل جناب پبتر مارگریٹا، سکریٹری (ٹیکسٹائل) محترمہ نیلم شمی راؤ، ترقیاتی کمشنر (ہینڈلوم) ڈاکٹر ایم بینا، اراکین پارلیمنٹ، اعلیٰ افسران، ہینڈلوم صنعت کے نمائندگان، ماہر بنکر، ڈیزائنر، برآمد کنندگان، کاریگر، سنت کبیر ایوارڈ اور نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ یافتگان کے علاوہ ملک بھر سے دیگر معزز شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
تقریب کی اہم خصوصیت 22 باوقار اعزازات کی پیشکش ہوگی، جن میں 3 سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈ اور 19 نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ ہینڈلوم سیکٹر سے وابستہ دستکاری، جدت، ڈیزائن کی ترقی، مارکیٹنگ کے اقدامات، اسٹارٹ اپ منصوبوں اور پروڈیوسر کمپنیوں میں نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں دیے جائیں گے۔یہ ایوارڈ ہینڈلوم کے قومی ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی) کے تحت ہینڈلوم مارکیٹنگ کی امداد (ایچ ایم اے) کےحصے کے طور پر قائم کیے گئے ہیں، جو ہندوستان کے ہینڈلوم نظام میں بہترین کارکردگی کے لیے سب سے بڑا قومی اعزاز تصور کیے جاتے ہیں۔
ہینڈلوم بنکروں کے لیے سنت کبیر ہینڈلوم ایوارڈ ملک کا سب سے اعلیٰ اعزاز ہے، جو غیر معمولی ہنرمندی، زندگی بھر کی لگن اور ہندوستان کی دستکاری کی روایات کے تحفظ و فروغ میں مسلسل خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔قومی ہینڈلوم ایوارڈ ان ہینڈلوم بنکروں اور دیگر متعلقہ افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے روایتی مہارتوں کے تحفظ کے ساتھ جدید تکنیکوں کو اپناکرتخلیقی صلاحیت، معیار، جدت اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ ایوارڈ یافتگان کا انتخاب ماہرین کی کمیٹیوں پر مشتمل کثیر سطحی جانچ کے شفاف اور غیر جانب دار طریقے کار کے ذریعے کیا جاتا ہے، تاکہ ہینڈلوم شعبے کے تمام حلقوں کی بہترین کارکردگی کو تسلیم کیا جا سکے۔
تقریبات کے دوران ہندوستان کی متنوع اور شاندار ہینڈلوم روایات کو اجاگر کرنے والے چار یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیے جائیں گے۔ اس موقع پر دو اشاعتوں "ارتھ،روٹ، تھریڈ – آل ڈائیڈ ہینڈ لوم ٹیکسٹائل آف سینٹرل انڈیا" اور ہینڈلوم ایوارڈ بک 2025 کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ تقریبات کے موقع پر ایوارڈ یافتہ ہینڈلوم مصنوعات کی نمائش بھی منعقد کی جائے گی، جبکہ روایتی کانی بنکاری اور وال ہینگنگ بنکاری کے براہِ راست مظاہرے زائرین کو ہندوستان کی ہینڈلوم روایات کے تنوع، فن کاری اور ہنرمندی سے روشناس کرائیں گے۔
قومی تقریب کے علاوہ، قومی یومِ ہینڈلوم کے موقع پر ملک بھر میں نمائشیں، ڈیزائنر کانکلیو، آئی آئی ایچ ٹی کانکلیو اور دیگر تشہیری سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں، تاکہ ملک کی زندہ ہینڈلوم روایات کو فروغ دیا جا سکے۔
ہندوستان کا ہینڈلوم شعبہ آج بھی ملک میں پائیدار دیہی روزگار کے سب سے بڑے ذرائع میں شامل ہے، جو 35 لاکھ سے زائد افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے۔ اس شعبے میں کام کرنے والی افرادی قوت میں خواتین کا حصہ 70 فیصد سے زیادہ ہے۔دیہی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ہی، ہینڈلوم شعبہ ہندوستان کی شاندار ٹیکسٹائل وراثت کا محافظ بھی ہے اور ماحول کے سازگار پیداواری طریقوں کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ہر سال 7 اگست کو منایا جانے والا قومی یومِ ہینڈلوم، 7 اگست 1905 کو شروع ہونے والی سودیشی تحریک کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس سےمقامی صنعتوں اور ہندوستان کے ہینڈلوم شعبے کو نئی تحریک ملی تھی۔سال 2015 میں اس جشن کا آغاز ہوا، جس کے بعد سے یہ تقریب ہندوستان کے ہینڈلوم بنکروں کی فن کاری، مہارت اور لگن کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہینڈلوم شعبے کے تحفظ، فروغ اور پائیدار ترقی کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
سال 2025 کے سنت کبیرایوارڈ اور نیشنل ہینڈلوم ایوارڈ یافتگان کی فہرست
*****
(ش ح ۔م ش ع۔ م ذ)
UR.No.1497
(रिलीज़ आईडी: 2295649)
आगंतुक पटल : 8