وزارت اطلاعات ونشریات
گزشتہ ایک سال کے دوران سرکاری نشریاتی اداروں کی اداراتی خودمختاری یا ان کے کام کاج سے متعلق کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی
प्रविष्टि तिथि:
05 AUG 2026 3:26PM by PIB Delhi
حکومت نے 2021 سے 2026 کی مدت کے لیے ملک میں پرسار بھارتی کے نشریاتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی، جدید کاری اور بہتری کے لیے ’نشریاتی بنیادی ڈھانچہ اور نیٹ ورک ترقی (بی آئی این ڈی)‘ کے نام سے ایک مرکزی شعبے کی اسکیم کی منظوری دی تھی۔ اس اسکیم کی مدت 31 مارچ 2027 تک بڑھا دی گئی ہے۔ بجٹ میں مختص رقم، حقیقی اخراجات اور حاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات پرسار بھارتی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
ادارتی امور کا باقاعدگی سے مدیر اعلیٰ اور سینئر اداراتی ٹیمیں جائزہ لیتی ہیں۔ ضرورت پڑنے پر خبروں کے معیار، درستگی، توازن اور پیشکش کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور اصلاحی اقدامات کیے جاتے ہیں، جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ پرسار بھارتی کی اداراتی پالیسی اور پروگرام کےضابطے پر مکمل عمل ہو۔ ناظرین کی شکایات یا آراء، بشمول اداراتی مواد سے متعلق شکایات، مقررہ پالیسی کے مطابق ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ اداراتی ٹیم کو بھیج دی جاتی ہیں۔
گزشتہ ایک سال کے دوران صحافیوں، ملازمین یا ذرائع ابلاغ کی تنظیموں کی جانب سے سرکاری نشریاتی اداروں کی خودمختاری، تقرریوں یا اداراتی امور سے متعلق کوئی شکایت یا باضابطہ عرضداشت موصول نہیں ہوئی۔ تاہم تقرریوں سے متعلق درخواست گزاروں کی جانب سے 7 شکایات ضرور موصول ہوئیں۔
آکاش وانی کی نشریات ملک کی تقریباً 98 فیصد آبادی اور تقریباً 90 فیصد جغرافیائی علاقے تک پہنچتی ہیں۔ "ڈی ڈی فری ڈش" ملک بھر میں کہیں بھی بغیر کسی رکنیت فیس کے دیکھی جا سکتی ہے۔ پرسار بھارتی ناظرین کے اعداد و شمار، عوامی آراء اور سماجی ذرائع ابلاغ کے تجزیے کا مسلسل جائزہ لیتا ہے اور ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر اپنے معمول کے اداراتی عمل کے تحت خبروں کے معیار، مواد اور پیشکش کو مسلسل بہتر بناتا رہتا ہے۔
یہ معلومات اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مورگن نے آج لوک سبھا میں ایڈوکیٹ پریا سروج اور جناب پشپیندر سروج کے سوال کے تحریری جواب میں دیں۔
*********
ش ح۔م م ع۔ص ج
Urdu No-1384
(रिलीज़ आईडी: 2294925)
आगंतुक पटल : 7