نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں ویٹ لفٹنگ میں  تمغہ حاصل کرنےوالے کھلاڑیوں کو نقد انعامات سے نوازا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کھلاڑیوں سےاپیل کی کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کرکے نئی نسل کو کھیلوں کیلئے ترغیب دیں

प्रविष्टि तिथि: 03 AUG 2026 2:14PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے پیر کے روز ہندوستان کے کامن ویلتھ گیمز 2026 ویٹ لفٹنگ کے تمغہ یافتگان کو گلاسگو میں ان کی تاریخی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔ ہندوستانی ویٹ لفٹرز نے ویٹ سے متعلق11 زمروں میں حصہ لیا اور آٹھ تمغے حاصل کئے، جن میں ایک طلائی ، چھ چاندی اور ایک کانسےکا تمغہ شامل ہے۔ ہندوستانی دستے نے متعدد کامن ویلتھ گیمز اور کامن ویلتھ ریکارڈ درج کیے ، جبکہ کئی کھلاڑیوں نے اپنی بہترین ذاتی کارکردگی بھی پیش کی۔

عزت مآب وزیر موصوف نے دولت مشترکہ کھیلوں میں ان کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں سونے کا تمغہ جیتنے والوں کو 30 لاکھ روپے ، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 20 لاکھ روپے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 10 لاکھ روپے کے نقد انعامات پیش کئے ، جہاں ہندوستانی ویٹ لفٹرز نے ملک کی مضبوط ترین مہمات میں سے ایک انجام دی ۔

کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ پوری قوم نے ان کی کامیابیوں کا جشن منایا ہے ۔ نہوں نے کہا، ‘‘پارلیمنٹ میں بھی جب جب آپ نے تمغے جیتے، اعلانات کئے گئے۔ وہ لمحات ہر ہندوستانی کے لئے باعثِ فخر تھے۔’’

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی ہر بار جب آپ نے تمغے جیتے تو اعلانات کئے گئے ۔ ان لمحات نے ہر ہندوستانی کو فخر دلایا ۔

عزت مآب وزیرموصوف  نے کوچوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ، جن میں دروناچاریہ ایوارڈ یافتہ وجے شرما بھی شامل تھے ، جو پیر کے روز اعزازی تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے چیمپئن کھلاڑیوں کی تیاری میں کوچز کے ناقابلِ تلافی کردار پر زور دیتے ہوئے کہا، ‘‘ایک کھلاڑی کے سفر میں گرو کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ چیمپئن بنانے میں کوچ کے تعاون سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔’’

اولمپک میں  چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو نے لگاتار تین کامن ویلتھ گیمز میں سونے کے تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی ویٹ لفٹر بن کر تاریخ رقم کی ، جبکہ رشی کانت سنگھ اور ولوری اجے بابو نے اسنیچ میں کامن ویلتھ گیمز کے نئے ریکارڈ قائم کئے ۔ گیانیشوری یادو اور ہرجندر کور سمیت کئی لفٹروں نے ذاتی  طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

گیارہ ویٹ لفٹرز میں سے جنہوں نے مقابلے میں حصہ لیا، ان میں سے چھ کھیلو انڈیا ایتھلیٹس (کے آئی اے) ہیں۔ تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں گیانیشوری بھی کھیلو انڈیا ایتھلیٹ ہیں، جبکہ بندیارانی دیوی، ہر جندر اور دیگر کھلاڑی اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے پٹیالہ واقع نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس (این سی او ای) میں تربیت حاصل کرتے ہیں، جو ہندوستان کے نچلی سطح سے لے کر اعلیٰ درجے کے کھلاڑیوں کی تیاری کے نظام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سفیر بننے کی اپیل کرتے ہوئے معزز وزیرموصوف نے ویٹ لفٹرز سے یہ بھی کہا کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کرکے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لئے ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا، ‘‘آپ کی کہانیاں ہزاروں بچوں کو بڑے خواب دیکھنے کے لیے حوصلہ دے سکتی ہیں۔ ہم سب مل کر ایک حقیقی کھیل دوست قوم کی تعمیر کی سمت میں فیصلہ کن اقدامات کر رہے ہیں۔’’

ڈاکٹر مانڈویا نے ویٹ لفٹرز کے ساتھ ان کی جدوجہد ، پوڈیم تک کے سفر اور مستقبل کے مقابلوں ، خاص طور پر ایشین گیمز 2026 کی امنگوں کے بارے میں بات چیت کی ۔ کھلاڑیوں نے مشکلات پر قابو پانے ، قومی کوچنگ کیمپوں کے ذریعے حاصل ہونے والی حمایت ، بین الاقوامی نمائش اور سائنسی تربیت ، اور ملک کے لئے اعزازات جیتنے کے اپنے عزم کی کہانیاں شیئر کیں ۔

ان کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے جو معمولی فرق سے پوڈیم تک نہیں پہنچ سکے، ڈاکٹر مانڈویہ نے انہیں مایوس نہ ہونے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا، ‘‘ایک کھلاڑی کبھی حقیقت میں ہارتا نہیں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ بہتری کے لئے مسلسل کوشش اور جذبہ برقرار رہے۔ مجھے یقین ہے کہ معزز وزیر اعظم نریندر مودی کی دعائیں اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی حمایت ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔’’

ہندوستانی کھیلوں کے لیے حکومت کے طویل مدتی وژن کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ کئی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کھیلو انڈیا جیسی پہل کے ذریعے سامنے آئے ہیں، جو نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی کوچنگ، سائنسی معاونت اور مسابقتی تجربہ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘ملک نے آپ کو وسائل فراہم کیا ہے، کیونکہ آپ کی صلاحیت پر یقین ہے۔ ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ہندوستانی کھلاڑی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کر سکیں۔

1.jpeg

2.jpeg

3.jpeg

4.jpeg

***

ش ح۔ ک ا۔ ن ع

U.NO.1192

 


(रिलीज़ आईडी: 2293762) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Telugu , Kannada , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil