سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
دو پہیہ روڈ ایمبولینس
प्रविष्टि तिथि:
03 AUG 2026 1:19PM by PIB Delhi
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے سینٹرل موٹر ویکل رولز 1989 میں ترمیم کی تجویز پیش کرتے ہوئے ایک مسودہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کا مقصد دو پہیہ روڈ ایمبولینسز کے لیے ضابطہ جاتی فریم ورک قائم کرنا ہے۔
دو پہیہ روڈ ایمبولینسز تیز رفتار ہنگامی طبی امداد کی فراہمی اور دیہی و دور دراز علاقوں کے ساتھ ساتھ پہاڑی خطوں میں آخری مرحلے تک طبی سہولتوں کی رسائی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔
فی الحال سینٹرل موٹر ویکل رولز کے تحت دو پہیہ روڈ ایمبولینسز کو ایک الگ گاڑی کے زمرے کے طور پر منظم نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ان کی تیاری، عملی حفاظتی تقاضوں، مریضوں کی دیکھ بھال کے نظام، قسم کی منظوری، رجسٹریشن اور فٹنس معائنہ سے متعلق کوئی قومی معیار موجود نہیں ہے۔
مجوزہ ترامیم کے ذریعے ان خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس کے لیے اے آئی ایس-209 (حصہ 1):2026 — زندگی بچانے والی دو پہیہ روڈ ایمبولینسز کی تعمیر اور عملی تقاضے کو اپنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
- نفاذ: یکم اکتوبر 2027 یا اس کے بعد تیار کی جانے والی ایل-2 زمرے کی دو پہیہ روڈ ایمبولینسز کے لیے اے آئی ایس-209 (حصہ 1):2026 کے نفاذ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
- ایمرجنسی ٹاپ لائٹس: دو پہیہ روڈ ایمبولینسز پر نصب ٹاپ لائٹس کے لیے یکم اکتوبر 2027 سے اے آئی ایس-209 (حصہ 1):2026 کی تعمیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
- آپریشن کا علاقہ: ایسی ایمبولینسز کو متعلقہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے مقرر کردہ علاقوں میں چلانے کے لیے رجسٹر کیا جا سکے گا۔
- فٹنس کی ضرورت: دو پہیہ روڈ ایمبولینسز کو ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے طور پر تصور کیا جائے گا اور ان پر فٹنس سے متعلق تقاضے لاگو ہوں گے، جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید ہر دو سال بعد کی جائے گی۔
- مخصوص معائنہ اور جانچ: فٹنس معائنے میں درج ذیل امور شامل ہوں گے:ایمبولینس کے لوازمات یا مریض کو لے جانے والے یونٹ کی محفوظ تنصیب؛ٹائر اور رم؛ہنگامی انتباہی لائٹس؛مریض کا اسٹریچر اور اس کا لاک کرنے کا نظام؛مریض کو محفوظ رکھنے کے نظام؛مریض کو چڑھانے اور اتارنے کے طریقۂ کار؛فائر ایکسٹنگوشر کی دستیابی، رسائی اور اس کی میعاد کی درستگی۔
حفاظتی اور عملی طریقۂ کار: اے آئی ایس-209 (حصہ 1):2026 میں دو پہیہ روڈ ایمبولینس کو ایل-2 زمرے کی ایسی گاڑی کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس میں ایمبولینس لوازماتی یونٹ یا مریض کو لے جانے کا نظام نصب یا منسلک ہو۔ اس معیار میں تعمیراتی اور عملی حفاظتی اقدامات شامل ہیں، جن میں گاڑی کا استحکام اور بریک لگانے کی کارکردگی، پارکنگ بریک اور چڑھائی کی صلاحیت سے متعلق تقاضے، پچھلی جانب دیکھنے کی صلاحیت، جوڑنے کے نظام کی مضبوطی، ہنگامی حالات میں نمایاں ہونے اور انتباہی آلات، نیز مریض کو محفوظ طریقے سے چڑھانے، روکنے اور ماحولیاتی اثرات سے تحفظ فراہم کرنے کے انتظامات شامل ہیں۔
مجوزہ طریقۂ کار سے دو پہیہ روڈ ایمبولینسز کے ڈیزائن اور کار کر دگی میں زیادہ حفاظت اور جواب دہی یقینی ہونے کی توقع ہے۔ یہ ان مقامات پر جہاں روایتی ایمبولینسز کو نقل و حرکت یا رسائی میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے، وہاں ہنگامی ردعمل کو تیز کرنے اور ہنگامی طبی سہولیات تک رسائی بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
مسودہ قواعد پر موصول ہونے والے تبصروں کا جائزہ مسودہ نوٹیفکیشن کی تاریخ سے 30 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد لیاجائے گا، جس کے بعد سینٹرل موٹر ویکل رولز 1989 (سی ایم وی آر 1989) کے تحت قوانین کو حتمی شکل دی جائے گی۔
********
ش ح۔ ع و۔ش ب ن
U-NO-1190
(रिलीज़ आईडी: 2293707)
आगंतुक पटल : 10