کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور روانڈا نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے مشترکہ تجارتی کمیٹی کی اولین میٹنگ کا اہتمام کیا


بھارت، روانڈا کمیٹی  باہمی تجارت کو توسیع دے گی اور کاروباری روابط کو مضبوطی فراہم کرے گی

بھارت اور روانڈا نے اہم معدنیات، حفظانِ صحت اور ڈیجیٹل تکنالوجیوں میں تعاون کے لیے ترجیحی شعبوں کو شناخت کیا

प्रविष्टि तिथि: 01 AUG 2026 12:19PM by PIB Delhi

بھارت – روانڈا مشترکہ تجارتی کمیٹی (جے ٹی سی) کا پہلا اجلاس 30 اور 31 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ بھارتی وفد کی قیادت محکمہ تجارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب امت کمار نے کی جبکہ روانڈا کے وفد کی قیادت جمہوریہ روانڈا کی امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت کے ماتحت ایشیا، پیسفک اور مشرق وسطیٰ کے امور کے ڈائرکٹر جنرل  جناب ورجِل روانیہ گاٹارے نے کی۔

وزارتِ تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹری، جناب یش ویر سنگھ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ افتتاحی سیشن دوطرفہ تجارت کا جائزہ لینے، تجارتی اشیاء میں تنوع لانے، باہمی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور لاجسٹک سے متعلق رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایک مستقل، منظم اور میعادی اعلیٰ سطحی نظام قائم کرتا ہے۔

دونوں فریقین نے اشیاء اور خدمات میں دوطرفہ تجارت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ روانڈا کو بھارت کی اہم برآمدات میں ادویات کی فارمولیشنز اور بائیولوجیکلز، دو اور تین پہیہ گاڑیاں، صنعتی اور برقی مشینری، آئل میلز، اور لوہے اور اسٹیل کی مصنوعات شامل ہیں، جبکہ بھارت کو روانڈا کی برآمدات میں سیسہ، مصالحے، ضروری تیل، تانبا، قیمتی اور نیم قیمتی پتھر، پروسیس شدہ زرعی مصنوعات اور معدنیات شامل ہیں۔ دونوں فریقین نے دوطرفہ تجارتی باسکٹ میں تنوع لانے، کاروباری اداروں کے درمیان روابط کو آسان بنانے اور مارکیٹ تک رسائی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

بھارت نے ہیوی انجینئرنگ کے سامان، ادویات اور طبی آلات، ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، سمندری مصنوعات، پلاسٹک، کھیلوں کا سامان اور کھلونے، جواہرات اور زیورات، اور سائنسی آلات کی برآمدات کو بڑھانے کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ بھارت روانڈا کے لیے ادویات کی درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، جو ملک کی کل فارماسیوٹیکل درآمدات کا تقریباً 24.5 فیصد ہے۔ روانڈا نے بھارت کو کی جانے والی اپنی ترجیحی برآمدات میں مرچیں، میکاڈیمیا (ایک قسم کا نٹ)، فرینچ بینز، ایوکاڈو، ضروری تیل، چائے، کافی، دیگر باغبانی مصنوعات، معدنیات اور قیمتی پتھروں کی نشاندہی کی۔ دونوں فریقین نے معیار کو یکساں بنانے پر تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں 'بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز' اور 'روانڈا اسٹینڈرڈز بورڈ' کے درمیان استعداد کار میں اضافہ شامل ہے۔

سرمایہ کاری کے حوالے سے روانڈا نے واضح کیا کہ 2025 تک بھارت اس کا دوسرا سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے، اور اس نے کان کنی، زرعی پروسیسنگ، قابل استطاعت رہائش، انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، حفظانِ صحت، سیاحت اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ دونوں فریقین نے جے ٹی سی فریم ورک کے تحت 'انوسٹ انڈیا' اور 'روانڈا ڈیولپمنٹ بورڈ' کو سرمایہ کاری کے بنیادی مراکز کے طور پر نامزد کیا، اور تجارتی میلوں، بزنس فورمز اور خریدار-فروخت کنندہ ملاقاتوں کے شیڈول کا تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا۔ روانڈا نے ایسٹ افریقن کمیونٹی، کامن مارکیٹ فار ایسٹرن اینڈ سدرن افریقہ اور افریقن کانٹینینٹل فری ٹریڈ ایریا (اے ایف سی ایف ٹی اے) کے گیٹ وے کے طور پر اپنے تزویراتی محل وقوع کو بھی نمایاں کیا، جو بھارتی کاروباری اداروں کو ایک وسیع تر علاقائی مارکیٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

طرفین نے شعبہ جاتی تعاون کے لیے متعدد ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی۔ اہم معدنیات کے میدان میں، بھارت نے روانڈا کے ٹن، ٹنگسٹن اور ٹینٹلم کے وسائل پر تعاون کو مضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کی، جس میں 'جیولوجیکل سروے آف انڈیا' اور 'روانڈا مائنز، پیٹرولیم اینڈ گیس بورڈ' کے درمیان ادارہ جاتی تعاون شامل ہے۔ ادویات اور حفظانِ صحت کے شعبے میں، دونوں فریقین نے نوٹ کیا کہ دونوں ممالک کے صحت کے حکام کے درمیان مفاہمتی عرضداشت دستخط کے لیے حتمی شکل دیے جانے کے آخری مراحل میں ہے۔ بھارت نے 'انڈین فارماکوپیا' کو تسلیم کرنے اور روایتی ادویات کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی۔

مذاکرات میں زراعت اور زرعی پروسیسنگ (بشمول ایوکاڈو کے لیے مارکیٹ تک رسائی)؛ ٹیکسٹائل اور لیدر؛ گرین موبلٹی؛ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر؛ فن ٹیک اور سائبر سیکیورٹی؛ اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں تعاون کا بھی احاطہ کیا گیا۔ بھارت نے 'انڈین ٹیکنیکل اینڈ اکانومک کوآپریشن' (آئی ٹی ای سی) پروگرام، 'اسٹڈی ان انڈیا' پہل اور 'اسکل انڈیا مشن' کے ذریعے مسلسل استعداد کار میں اضافے کے لیے مدد کی پیشکش کی، جس میں روانڈا کے 'تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت' کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے امداد بھی شامل ہے۔

یہ مذاکرات انتہائی خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔ سکریٹری تجارت جناب راجیش اگروال نے دونوں وفود کو دوطرفہ تجارتی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر مبارکباد دی اور 'متفقہ یاد داشتِ اجلاس میں درج نتائج کی قریبی نگرانی اور مقررہ وقت کے اندر نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

ان 'متفقہ یادداشتِ اجلاس' پر 31 جولائی 2026 کو نئی دہلی میں دستخط کیے گئے۔ دونوں فریقین نے سفارتی ذرائع سے باہمی طور پر آسان تاریخ پر ایک سال بعد روانڈا میں 'بھارت-روانڈا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی' کے دوسرے سیشن کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZF8T.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00268Y1.jpg

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1098


(रिलीज़ आईडी: 2292955) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam