نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مؤرخہ 2 اگست 2026 کو 'وکست بھارت سنکلپ ابھیان کے لیے نشہ مکت یوا' کا آغاز کیا جائے گا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی منشیات کی لت کے خلاف 100 ہفتوں پر مشتمل ملک گیر جن بھاگیداری تحریک کا آغاز کریں گے

تقریباً 10 ہزارمقامات پر ایک ساتھ 1 کروڑ سے زیادہ نوجوان نشہ مکتی کا حلف لیں گے

प्रविष्टि तिथि: 29 JUL 2026 2:32PM by PIB Delhi

نشہ مکت بھارت اور وکست بھارت 2047 کے ویژن کو حاصل کرنے کی سمت میں ایک بڑے اقدام کے تحت، وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 2 اگست 2026 کو ’’وکست بھارت سنکلپ ابھیان کے لیے نشہ مکت یوا‘‘ کا آغاز کریں گے اور ملک کے نوجوانوں کو جن بھاگیداری کے جذبے کے ذریعے منشیات کی لت کے خلاف ایک عوامی تحریک کی قیادت کرنے کی دعوت دیں گے۔

وزیرِ اعظم کی اپیل پرعمل کرتے ہوئے، اس مہم کا آغاز مائی بھارت  کی قیادت میں ایک ملک گیر عوامی تحریک کے طور پر کیا جائے گا، جس میں ملک بھر کے نوجوان بھرپور شرکت کریں گے۔ اس پہل کا مقصد بیداری، کمیونٹی کی شمولیت اور مسلسل عوامی شرکت کو فروغ دے کر منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے ایک مشترکہ قومی مشن میں نوجوان شہریوں کو متحد کرنا ہے۔

وزیرِ اعظم کے خطاب سے متاثر ہو کر، ملک بھر میں تقریباً 10 ہزار مقامات پر ایک ساتھ حلف برداری کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جس میں ایک کروڑ سے زیادہ نوجوان نشہ مکتی کا حلف لیں گے، جو منشیات سے پاک معاشرے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں گے اور خود کو نشہ مکت یوا والینٹیئرز کے طور پر ملک کی تعمیر کے لیے وقف کریں گے۔

اس مہم میں مائی بھارت والینٹیئرز، مائی بھارت نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) والینٹیئرز، یوتھ کلبز، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، انڈسٹریل ایسوسی ایشنز اور 125 سے زیادہ روحانی تنظیمیں شرکت کریں گی، جو اسے منشیات کی لت کے خلاف ملک میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی سب سے بڑی عوامی تحریکوں میں سے ایک بناتی ہے۔

ایک روایتی بیداری پروگرام کے برعکس، وکست بھارت سنکلپ ابھیان کے لیے نشہ مکت یوا کو 100 ہفتوں کی مسلسل جن بھاگیداری تحریک کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگلے 100 ہفتوں کے دوران ہر اتوار کو ملک بھر میں نوجوانوں کی قیادت میں سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی تاکہ صحت مند طرزِ زندگی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے، کمیونٹی کی شمولیت کو مضبوط کیا جا سکے اور نوجوانوں کی توانائی کو مثبت قومی تعمیر کی طرف موڑا جا سکے۔

ہفتہ وار سرگرمیوں میں کھیلوں کے مقابلے، واکاتھن، میڈیٹیشن سیشنز، ثقافتی پروگرام، آرٹ اور کریئیٹو مقابلے، نُکڑ ناٹک (اسٹریٹ پلیز)، بیداری مہمات اور دیگر کمیونٹی انگیجمنٹ اقدامات شامل ہوں گے، جن کا مقصد مثبت سماجی اقدار کو فروغ دیتے ہوئے منشیات کے استعمال کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں معاشرے کو حساس بنانا ہے۔

مسلسل شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے اور مثالی کوششوں کا اعتراف کرنے کے لیے، مہم میں شاندار تعاون دینے والے والینٹیئرز اور تنظیموں کو 50 ویں، 75 ویں اور 100 ویں ہفتے کے سنگِ میل کے موقع پر اعزاز سے نوازا جائے گا، جس سے عوامی خدمت اور اجتماعی ذمہ داری کے جذبے کو مزید تقویت ملے گی۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک بھر کے نوجوانوں اور سماجی تنظیموں سے قومی مفاد میں عزت مآب وزیرِ اعظم کی اپیل میں شامل ہونے اور اس تاریخی تحریک میں سرگرم حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔ لاکھوں نوجوانوں، اداروں اور کمیونٹی تنظیموں کی اجتماعی کوششوں کے ذریعے، اس مہم کا مقصد ایک ملک گیر سماجی تحریک پیدا کرنا ہے جو افراد کو منشیات کے استعمال کو چھوڑنے اور ایک زیادہ صحت مند، مضبوط اور زیادہ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دینے کی ترغیب دیتی ہے۔

وکست بھارت سنکلپ ابھیان کے لیے نشہ مکت یوا سےمنشیات کے خلاف جنگ کو شہریوں کی فعال شرکت سے چلنے والی ایک عوامی تحریک میں بدلنے کے عزت مآب وزیرِ اعظم کے ویژن کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس پیغام کی رہنمائی میں کہ ’’منشیات سے پاک نوجوان ہی وکست بھارت کی سب سے بڑی طاقت ہیں‘‘، یہ مہم اس قومی عزم کو ہر گاؤں، قصبے اور شہر تک پہنچانے کی کوشش کرتی ہے، جس سے وکست بھارت 2047 کی طرف ہندستان کے سفر کو مزید تقویت ملتی ہے۔

***

ش ح۔ ک ح۔ ش ہ ب

U.No. 845


(रिलीज़ आईडी: 2291096) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Gujarati , English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Assamese , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam