نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر نے مجاہدآزادی تھرو سبرامنیا شیوا کی برسی کے موقع پر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا

प्रविष्टि तिथि: 23 JUL 2026 11:18AM by PIB Delhi

 ہندوستان  کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج مجاہد آزادی تھرو سبرامنیا شیوا کی برسی کے موقع پر اپ ر اشٹرپتی بھون میں انہیں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا-"عظیم مجاہدِ آزادی تھرو سبرامنیا شیوا کا تعلق تمل ناڈو کے جنوبی حصہ میں واقع  ایک چھوٹے سے قصبہ وٹلاگنڈو سے تھا۔ وہ 'وندے ماترم' کے پُرجوش نعرے کے ساتھ گاؤں گاؤں گئے اور لوگوں کو بھارت کی آزادی کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیتے رہے۔ انہوں نے آزادی کے عظیم رہنما تھرو وی  او چدمبرم پلئی کے ساتھ مل کر وطن کی آزادی کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کے باعث برطانوی نوآبادیاتی حکومت کی قید بھی کاٹی۔

قید کے دوران جذام (کوڑھ) کے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود انہوں نے کبھی اپنے عزم کو کمزور نہیں ہونے دیا اور آخری سانس تک بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں سرگرم رہے۔ وہ ایک سچے محبِ وطن تھے، جو  مادر ہندکو اپنا  بھگوان  مانتے تھے اور اپنی پوری زندگی مادر وطن کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

ان کی برسی کے موقع پر پورا ملک  اس عظیم محب وطن کو گہرے احترام و عقیدت  کے ساتھ  بھرپورانداز میں خراج عقیدت پیش کررہا ہے۔"

 

*****

UR-426

م ش ح-ظ الف-ع د


(रिलीज़ आईडी: 2288230) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Manipuri , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Malayalam