تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ 19 جولائی کو کولکاتا میں دنیا کے سب سے بڑے دہی کے پروڈکشن پلانٹ کا بھومی پوجن کریں گے


امول بنگال ڈیری پروجیکٹ، جس میں تقریباً 700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے، روزانہ 30 لاکھ لیٹر دودھ کی پروسیسنگ کرے گا اور ہر روز 10 لاکھ کلوگرام دہی اور دیگر کلچرڈ ڈیری پروڈکٹس تیار کرے گا

مغربی بنگال کے 1.25 لاکھ سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والے کسان، جن میں 30,000 سے زائد خواتین کسان شامل ہیں، اس پروجیکٹ سے مستفید ہوں گے

جناب امت شاہ ای-آر سی ایس پورٹل کا آغاز کریں گے اور دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ اندوزی کے پروگرام کے تحت گوداموں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مغربی بنگال میں موبیلیٹی خدمات کی توسیع کے لیے 'بھارت ٹیکسی' اور ریاستی حکومت کے اطلاعاتی تکنالوجی اور الیکٹرانکس کے محکمے کے مابین مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جائیں گے

प्रविष्टि तिथि: 18 JUL 2026 7:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "سہکار سے سمردھی" کے وژن اور 'سفید انقلاب 2.0' کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے، امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 19 جولائی 2026 کو کولکاتا کے نیو ٹاؤن کنونشن سینٹر میں 'امول بنگال ڈیری پروجیکٹ' کے تحت دنیا کے سب سے بڑے دہی کے پروڈکشن پلانٹ کا بھومی پوجن کریں گے۔ اس موقع پر مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ جناب سویندو ادھیکاری کے ساتھ کئی معززین اور کوآپریٹو شعبے کے نمائندے موجود ہوں گے۔

امول مغربی بنگال کے ہاوڑہ فوڈ پارک میں تقریباً 700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 'امول بنگال ڈیری پروجیکٹ' قائم کر رہا ہے۔ تکمیل کے بعد، اس پروجیکٹ میں روزانہ تقریباً 30 لاکھ لیٹر دودھ پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ اس پلانٹ میں ہر روز تقریباً 1,000 میٹرک ٹن دہی اور دیگر کلچرڈ ڈیری پروڈکٹس تیار کرنے کی گنجائش ہوگی۔

پروجیکٹ کی مجوزه روزانہ پیداواری صلاحیت میں 10 لاکھ لیٹر دودھ کی پیکیجنگ، دو لاکھ لیٹر یو ایچ ٹی دودھ کی پروسیسنگ، ایک لاکھ لیٹر آئس کریم، 20 میٹرک ٹن پنیر، 10 میٹرک ٹن گھی اور 10 میٹرک ٹن مٹھائیوں کی پیداوار شامل ہے۔ اس کے علاوہ، یہ پلانٹ ہر روز فلیورڈ ملک (ذائقہ دار دودھ) کے تقریباً 2.5 لاکھ پیکٹ تیار کرنے کے قابل بھی ہوگا۔

مغربی بنگال میں امول کی کوآپریٹو تحریک مسلسل پھیل رہی ہے۔ اس وقت ریاست میں 1.25 لاکھ سے زیادہ دودھ پیدا کرنے والے کسان امول کے کوآپریٹو نیٹ ورک سے وابستہ ہیں۔ ان میں 30,000 سے زائد خواتین دودھ پیدا کرنے والی کسان شامل ہیں۔ ان کسانوں کے تعاون سے ریاست میں روزانہ تقریباً نو لاکھ لیٹر دودھ حاصل کیا جا رہا ہے۔

امول بنگال ڈیری پروجیکٹ مغربی بنگال کے ڈیری سیکٹر میں جدید پروسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور مارکیٹنگ کی سہولیات کو وسعت دے گا۔ یہ دودھ پیدا کرنے والے کسانوں کو ان کی پیداوار کے لیے ایک بہتر اور پائیدار مارکیٹ تک رسائی فراہم کرے گا اور ان کی آمدنی بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ ریاست میں ڈیری کوآپریٹوز کو مضبوط بنا کر، یہ پروجیکٹ بنگال میں سفید انقلاب کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

پروگرام کے دوران، ریاست میں موبیلیٹی خدمات کے آپریشن اور توسیع کے لیے 'بھارت ٹیکسی' اور حکومتِ مغربی بنگال کے محکمہ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ الیکٹرانکس کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ 'سفید انقلاب 2.0' کے تحت مغربی بنگال میں حال ہی میں تشکیل دی گئی 200 سے زائد نئی ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیوں میں سے ایک سوسائٹی کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔ وہ علامتی طور پر ریاست کی 11 نو رجسٹرڈ کثیر المقاصد دیہی کوآپریٹو سوسائٹیوں میں سے بھی ایک کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ دیں گے۔

جناب امت شاہ ای-آر سی ایس پورٹل کا بھی آغاز کریں گے، جسے مغربی بنگال میں رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز کے دفتر کے کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل کوآپریٹو سوسائٹیوں سے متعلق رجسٹریشن اور دیگر انتظامی عمل کو ڈیجیٹل، شفاف اور زیادہ قابلِ رسائی بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

پروگرام کے دوران، جناب امت شاہ 10 اضلاع میں 1,400 میٹرک ٹن کی مجموعی ذخیرہ اندوزی کی گنجائش والے 14 اسٹوریج گوداموں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ان گوداموں کو تقریباً 5.98 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، وہ ساؤتھ 24 پرگنہ اور کوچ بہار میں مجموعی طور پر 73.61 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے دو گوداموں کا افتتاح بھی کریں گے، جن میں سے ہر ایک کی گنجائش 100 میٹرک ٹن ہے۔

یہ پہل قدمیاں مغربی بنگال میں ڈیری کوآپریٹوز، دیہی ذخیرہ اندوزی کے بنیادی ڈھانچے، ڈیجیٹل کوآپریٹو انتظامیہ اور ممبر پر مبنی موبیلیٹی خدمات کو ایک نئی جلا بخشیں گے، جبکہ کسانوں، دودھ پیدا کرنے والوں اور دیہی کوآپریٹو اداروں کے لیے معاشی مواقع کو وسعت دیں گے۔


**********

 (ش ح –م ف)

U.No:122


(रिलीज़ आईडी: 2286217) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Gujarati , Odia , Tamil , Kannada